لاہور میں مائینڈ‌گیم کا میلہ سج گیا

0
59
Mubasher Lucman

لاہور میں مائینڈ‌گیم کا میلہ سج گیا
اینکرپرسن مبشر لقمان کا اپنے وی لاگ میں کہنا ہے کہ پاکستان میں بڑے عرصے کے بعد بین القوامی ٹیمیں بریج ٹورنمنٹ کیلئے پاکستان آرہی ہیں اور جو لوگ یہاں کولیفائی کریں گےپھر وہ بین القوامی سطح کیلئے جائیں گے. مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس کھیل کا ہمارے ملک میں زیادہ تصور نہیں ہے کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ صرف ایک تاش ہے لیکن دنیا میں کھیل کے میدان میں مائنڈ گیم کے حساب سے اس کو اعلیٰ درجہ دیا جاتا ہے.


انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک مائینڈ اسپورٹ ہے جیسے دوسرے مختلف کھیل ہیں اور اسی طرح بریج کو پوری دنیا کھیل کے طور پر تصور کرتی ہے کیونکہ انٹرنیشل اولمپکس میں بھی اس کو ایک کھیل کا درجہ حاصل ہے. اب اس کھیل کیلئے بہت جلد مختلف ممالک کے کھیلاڑی اس کھیل کو کھیلنے کیلئے آرہے ہیں جبکہ یہ ٹورنمنٹ 5 مئی سے 13 مئی تک ہوگا.

مبشر لقمان کا اپنے ولاگ میں کہنا تھا کہ اس کھیل میں بڑا ایک سنجیدہ قسم کا مقابلہ ہوتا ہے جس میں مختلف کیٹگریز ہیں جسے کھیلنے کیلئے درجنوں کھیلاڑی مختلف ممالک سے کھیلنے آرہے ہیں جبکہ کھیل کے ماہر نامور کھیلاڑی پاکستان میں بھی ہیں جنہوں نے اس میں میڈلز لیئے ہوئے ہیں. مبشر لقمان نے شکوہ کیا کہ ہمارا میڈیا اس کھیل کو کوریج نہیں دیتا ہے بانسبت دوسرے کھیل کی طرح لہذا وجہ سے ہمارے لوگ اس کھیل سے ناآشنا ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
مبشر لقمان نے مزید کہا کہ ہم نے ملک کو صرف کرکٹ تک محدود کردیا ہے حالانکہ اس ملک کے نوجوانوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے کہ وہ مختلف کھیل کے میدان میں اپنا نام روشن کرسکتے ہیں لیکن اگر ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو تو لیکن ایسا تبھی ممکن ہے جب اس چیز کی حوصلہ افزائی ہو.

انہوں نے یہ بھی بتایا ہم اگر چاہتے ہیں کہ پاکستان اگلے پچاس سال تک بریج کی دنیا میں راج کرے تو اس کا صرف ایک حل ہے کہ ہمارے نوجوان لڑکے لڑکیاں آئیں اور اسے کھیلنا شروع کریں اور اس کھیل کو سنجیدہ لیں اور پھر دنیا میں جاکر اپنا نام روشن کریں اور جیسے کرکٹ وغیرہ میں پروفیشنل کھیلاڑی ہوتے ہیں ویسے ہی اس میں بھی پروفیشنل کھیلاڑی ہوتے ہیں.

Leave a reply