وزیراعظم نریندرا مودی پر موبائل فون پھینکنے کی کوشش

0
60
Modi

وزیراعظم نریندرا مودی پر موبائل فون پھینکنے کی کوشش

کرناٹک میں انتخابی مہم کے دوران میسورو روڈ شو میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو موبائل فون مارنے کی کوشش کی جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق مجمع سے پھینکا گیا موبائل فون مودی کو نہیں لگا اور ٹرک کی چھت پر جا گرا۔ ریاستی اسمبلی کی انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم مودی کا میسورو میں روڈ شو ہو رہا تھا جب ایک خاتون کا موبائل فون نریندر مودی کی ٹرک کی چھت پر جا گرا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا وزیر اعظم نریندر مودی اسپیشل پروٹیکشن گروپ کے حفاظت میں تھے، جبکہ موبائل فون پھینکنے کا واقعہ جذبات میں پیش آ گیا تھا۔ پولیس کے مطابق خاتون بے جے پی کی رکن ہیں، موبائل پھینکنے کے پیچھے ان کے کوئی پوشیدہ عزائم نہیں تھے، وہ ایک غیر ارادی واقعہ تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
پولیس کا کہنا ہے کہ شناخت کے بعد اسپیشل پروٹیکشن گروپ نے خاتون کو اپنا موبائل فون واپس کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں 10 مئی کو ریاستی اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں، جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی وہاں انتخابی مہم کے سلسلے میں روڈ شو کر رہے تھے۔

Leave a reply