پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل میں ڈیڈ لاک برقرار

0
46
PCB ACC

پی سی بی اورایشین کرکٹ کونسل میں ڈیڈ لاک برقرارہے جبکہ پی سی بی کے کچھ عہدیدار ایشیاء کپ کا انعقاد یو اے ای کروانے کے حق میں،سوشل میڈیا اورعوام کا پریشر فیصلہ لینے پرمجبورکررہی ہے۔پی سی بی اپنے موقف پرقائم رہا توایشیاء کپ کا انعقاد رواں برس نہیں ہوسکے گا۔

بھارت ایشیاء کپ کے رواں برس انعقاد کے خیالات بھول چکا،ایشیاء کپ کی ونڈو میں پانچ ملکی ٹورنامنٹ کروانے کی تیاری شروع کردی،آئی سی سی کی میٹنگ کے دوران ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان جبکہ صرف بھارت کے مقابلے کسی نیوٹرل وینیو پر کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی۔ بھارتی میڈیا نے ایشیا کپ کے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلانا شروع کر دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشیا کپ کے لیے پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل مسترد کر دیا، ایشیا کپ سال 2023 میں نہیں ہو گا۔بھارتی میڈیا نے کہا کہ بی سی سی آئی ایشیا کپ کو پانچ رکنی ٹورنامنٹ سے تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی یا اے سی سی نے تاحال پی سی بی سے ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا، جےشاہ نے تاحال ایشیا کپ 2023 کے لیے اجلاس طلب نہیں کیا۔ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران جے شاہ کو ہائبرڈ ماڈل سے متعلق نجم سیٹھی نے مکمل بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران صدراے سی سی جے شاہ نے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد نہیں کیا، ایشیا کپ سے دستبردار ہونے پر بھارتی کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے براڈ کاسٹنگ رائٹس کی خلاف وزری کرے گا۔پی سی بی کسی صورت ایشیا کپ کو مکمل پاکستان سے کسی اور ملک منتقل کرنے پر راضی نہیں، ایشیا کپ کے لیے دیے گئے ہائبرڈ ماڈل سے آگے مزید لچک پی سی بی نہیں دکھائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کو 5 رکنی ٹورنامنٹ سے تبدیل کرنے کے لیے اےسی سی کے تمام ممبران سے مشاورت کرنی ہو گی، پی سی بی کسی پانچ رکنی ٹورنامنٹ کے حق میں نہیں، ایشیا کپ کا مقصد ختم نہیں ہونے دے گا۔ایشیا کپ کو پانچ رکنی ٹورنامنٹ میں تبدیل کرنے سے ایشین ٹیموں کی گروتھ ختم ہو جائے گی۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پر بی سی سی آئی میڈیا پر جھوٹی خبروں کے ذریعے پریشر ڈالنا چاہ رہا ہے۔

Leave a reply