30 سوالات کا جواب مانگا عثمان بزدار نے چار سوالات کا جواب دیا،تفتیشی افسر

عدالت نے عثمان بزادر کو 10 مئی کو نیب آفس پیش ہونے کی ہدایت کردی
0
58
buzdar

احتساب عدالت لاہور،آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کا معاملہ ،سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،

عدالت نے عثمان بزادر کو 10 مئی کو نیب آفس پیش ہونے کی ہدایت کردی ،عدالت نے عثمان بزادر کی عبوری ضمانت میں 13 مئی تک توسیع کردی ، عدالت نے حکم دیا کہ عثمان بزدار اور نیب دونوں فریق قانون کی پاسداری کرے،وکیل عثمان بزدار نے کہا کہ عثمان بزدار نے سوالات کے جوابات جمع کروا دیے ہیں ، تفتیشی افسر نے کہا کہ انہوں نے مکمل سوالات کے جوابات نہیں دیے، جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ مخالفت ہی کرنی ہے یا انصاف کی بات بھی کرنی ہے ،

تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ہم نے قانون اور ریکارڈ کے مطابق کام کرنا ہے ہم نے 30 سوالات کا جواب مانگا عثمان بزدار نے چار سوالات کا جواب دیا،عثمان بزدار کو دوبارہ نو مئی کو سمن کیا ہے باقی سوالات کے جوابات دیں ،وکیل عثمان بزدار نے کہا کہ نو مئی کو عثمان بزدار نے لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ میں پیش ہونا ہے ،عدالت نے آئندہ عثمان بزدار کی مکمل تفتیشی رپورٹ نیب لاہور سے طلب کرلی ،جج نیب عدالت شیخ سجاد احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس درخواست کا جلد فیصلہ کرنا ہے

عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

Leave a reply