عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی، ثبوت سامنے آ گئے، باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا گیا،
اس حوالہ سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی آڈیو سامنے آئی ہیں جن سے واضح معلوم ہوتا ہے کہ کورکمانڈر ہاؤس کی طرف مارچ اور وہاں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ. لوٹ مار تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ہدایت پر ہی کی گئی اور اس کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی،آڈیو لیک میں سنا جا سکتا ہے کہ اس حملے بارے کیا بات چیت کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے رہنما کور کمانڈر ہاؤس پر حملے پر خوشی منا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہم نے پورا کور کمانڈر ہاؤس لاہور تباہ کر دیا ہے،
تحریک انصاف کے سینیٹر چوہدری اعجاز اور انکے بیٹے علی چوہدری کی آڈیو کال سامنے آئی ہے ، اس کال میں کہا گیا ہے کہ ہم نے پورا کور کمانڈر ہاؤس لاہور تباہ کر دیا ہے علی چوہدری پوچھتے ہیں کہ گولیاں چلی ہیں؟ اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ ہاں جی فائرنگ ہوئی، پہلے تو ہوائی فائرنگ ہوئی ہے پھر ایک برسٹ مارا ہے تین لوگوں کو گولیاں لگی ہیں ، آڈیو میں کہا گیا ہے کہ گملے سے لیکر گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی اڑا دیا ہے سارا
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کی کورکمانڈر ہاؤس میں گھسنے پر مبنی گفتگو لیک ہوئی ہے ،سامنے آنیوالی آڈیو میں صغیر وڑائچ استفسار کرتے ہیں کہ اپنے اپنے علاقے بند کرکے رکھنے ہیں یا کوئی اہم مقامات ؟ شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہم نے اس وقت کور کمانڈر ہاؤس پر ساری دنیا اکٹھی ہوئی ہے جس پر ان سے جوابی سوال ہوتا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس؟ پھر ہم شیخوپورہ والے بھی وہاں پہنچ جائیں ؟ وہ اثبات میں جواب دیتے ہیں تو ایک بار پھر سوال ہوتا ہے جس کے جواب میں شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ’ ہاں جی ‘۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد کورکمانڈر ہاؤس لاہور میں آگ لگا دی تھی۔ مشتعل ہجوم نے عمارت کے تمام کمروں میں سامان کو توڑ پھوڑ دیا، حتی کہ لوٹ مار بھی کی گئی، جس کے ہاتھ جو کچھ لگا، وہ اٹھا کر بھاگ نکلا
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ،اسد عمر اور شاہ محمود قریشی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست لے کر آئے تھے جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا اسد عمر یہ درخواست لے کر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے کمرہ عدالت کی طرف گئے جس کے بعد وہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے قریب لائبریری میں پہنچے جہاں سے باہر نکلنے پر اسلام آباد پولیس کے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے اسد عمر کو گرفتار کرلیا گیا تھا، اس موقع پر شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پولیس کو ناکامی ہوئی تھی
تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد بڑھا ہے، علی زیدی کو بھی کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کر لیا گیا قاسم سوری کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا قاسم سوری کے بھائی بلال سوری کو گرفتار کرلیا گیا،اسد عمر کو گرفتار کیا گیا،تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کے داماد اور سابق رکن اسمبلی میاں اکرم عثمان کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا گیا
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات