پی ڈی ایم نے آج سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے

جے یو آئی کارکنان اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جے یو آئی، پی ڈی ایم کارکنان ریڈ زون میں داخل ہو گئے اور نعرے لگاتے ہوئے سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے ،پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر ( ڈی سی ) اسلام آباد کو درخواست جمع کروا دی تھی تاہم انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کی اجازت نہیں دی گئی پی ڈی ایم کے کارکن بڑی تعداد میں ریڈ زون کے باہر جمع تھے ،کارکن گیٹ پھلانگ کر ریڈزون میں داخل ہو گئے،اسلام آباد کا موسم گرم ہے اسکے باوجود کارکنان کی بڑی تعداد اسلام آباد آ بھی رہی ہے،

ایف سی اور پولیس نے کارکنوں کو سپریم کورٹ کے باہر وک لیا،پولیس حکام کی مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش جاری ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کے سامنے ہی دھرنا دیں گے۔م ظاہرین نے سپریم کورٹ ججز گیٹ کے سامنے سٹیج لگا لیا،جہاں رہنماﺅں کی تقریریں جاری ہیں، وفاقی وزرا نے مولانا کو منانے کی کوشش کہ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کیا جائے مقام تبدیل کیا جائے لیکن مولانا نہ مانے، پی ڈی ایم کے کارکنان ریڈ زون میں ججز گیٹ تک پہنچ گئے ہیں،

پی ڈی ایم دھرنے کے لئے سٹیج سپریم کورٹ کے سامنے لگائے جانے کا امکان ہے، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ عوام پرامن رہیں، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 لگائی گئی ہے

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

وزیراعظم شہباز شریف کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچ گئے

دوسری جانب سپریم کورٹ کے سامنے پی ڈی ایم کے جلسے کے باعث سکیورٹی خدشات سامنے آئے ہیں ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو خدشات سے آگاہ کردیا ہے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کو بتایا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کے باہر عوام کے بڑے مجمعے کے جمع ہونے سے سکیورٹی خدشات ہوں گے، ریڈزون میں اہم سرکاری عمارتیں اور سفارت خانے موجود ہیں، احتجاج کے باعث شرپسند عناصر مجمعے کی آڑ میں ریڈ زون میں داخل ہو سکتے ہیں

سپریم کورٹ کے اطراف سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور ریڈ زون میں داخلے کے لیے ایک کے سوا تمام راستے بندکر دیے گئے ہیں

Shares: