مسرت اور جمشید چیمہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ کی جانب سے بھی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کردیاگیا ہے جبکہ دونوں رہنما اس وقت پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ آج جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو بھی اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، عمراان خان کی گرفتاری کی خبر آئی تو میں جناح ہاؤس کے سامنے پہنچا، کہیں بھی حملے کرنے، جلاؤ گھیرا کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، لوگ جب جناح ہاؤس میں داخل ہوئے تو یہ میرے لیے حیران کن تھا، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے، عمران خان کی جانب سے جو بیانیہ بنایا گیا 9 مئی کے واقعات اس کا نتیجہ ہے، سینئر قیادت کی جانب سے بیانیے کو روکا نہیں گیا جس میں ہمارا قصور تھا، نو مئی کے واقعات کی وجہ سے جمہوریت، سیاست، احتجاج کو نقصان پہنچا، پاکستان کو بھی عالمی سطح پر نقصان پہنچا، احتجاج پر امن نہیں تو اس کا مطلب سیاسی جماعت کے بیانیے میں نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ سیاست چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں، جب سیاست چھوڑ رہے ہیں تو اب پارٹی سے کوئی تعلق نہیں رہا۔

تاہم اس موقع پر مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں اس لیے آئے تاکہ ملک کیلئے کچھ کر سکیں، جنرل باجوہ کیلئےکوئی بھی بات ادارےکیلئےنہیں تھی، عمران خان سے فون پر 11 بار بات ہوئی، عمران خان اورمجھےمعلوم تھاہماری کالزریکارڈہورہی ہیں، کالزمیں اداروں سےحوالےسےکوئی بات نہیں کی، سب کو قوم کے اندر آنے والی بربادی کو ختم کرناہوگا، اپنی اناسےآگےبڑھ کرقوم اورملک کاسوچناہوگا. ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے نظر بندی کے آرڈر منسوخ کیے جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی۔

یاد رہے کہ 9 مئی کے روز القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں متعدد مقامات پر پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا اس دوران شرپسند کارکنوں نے ریاستی اور فوجی تنصیبات پر دھاوا بول دیا۔ تین روز کے پرتشدد احتجاج کے دوران 8 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے، اس دوران ریاست و فوجی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا، ملکی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے کئی روز تک انٹرنیٹ معطل رکھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
بعد ازاں حکومت نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے شرپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ 9 مئی کے بعد سے عمران خان کے کئی قریبی ساتھیوں سمیت کئی ارکان پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں، یہی نہیں متعدد کارکنان نے فوجی تنصیبات پر حملوں کے پیچھے عمران خان کی کئی پالیسیوں کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔

Shares: