"امیر مقام نے پارٹی پر قبضہ کر لیا” ناراض لیگی رہنماؤں نے نظریاتی ورکرز گروپ بنا لیا

0
46
Arbab Khizar Hayat

"امیر مقام نے پارٹی پر قبضہ کر لیا” ناراض لیگی رہنماؤں نے نظریاتی ورکرز گروپ بنا لیا

مسلم لیگ نواز خیبر پختونخوا کے ناراض رہنماؤں نے نظریاتی ورکرز گروپ بنا لیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے رہنما ارباب خضر حیات کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ہم نے پاکستان مسلم لیگ ن نظریاتی ورکرز گروپ بنایا ہے۔ ارباب خضر حیات کا مزید کہنا تھا انجینئر امیر مقام نے پارٹی پر قبضہ کر لیا ہے، مہتاب عباسی، اقبال ظفر جھگڑا اور دیگر رہنماؤں کو دیوار سے لگایا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائیں، امیر مقام بھی انتخابات لڑیں، امیر مقام اگر جیت گئے تو ہم ان کو صوبائی صدر تسلیم کرلیں گے۔ یاد رہے کہ یہ پاکستان مسلم لیگ ن کے وہ رہنما ارباب خضر حیات ہیں جنہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 پشاورسے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں ارباب خضر حیات نے کہا تھا کہ عمران خان کا سو نا می جھا گ کی طرح بیٹھ گیا ہے، انہیں اب بھی حقیقت کا احساس نہیں تو آ ئندہ انتخا بات میں پشاور سے الیکشن لڑ کر دیکھ لیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک ادنیٰ کارکن اور میاں نواز شریف کے سپاہی کی حیثیت سے میں انہیں شکست سے دو چار کر دوں گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان نے ملک کی مقبول ترین جما عت مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کو تنقید کا نشا نہ بنا کر اپنی سیاسی دکا ن چمکا نے کی ناکام کوشش کی ہے۔

Leave a reply