بھارت،تین ٹرینیں ٹکرا گئیں،ہلاکتیں 300 سے زائد
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت ٹرین حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے، اور کہا ہے کہ بھارت میں ریل حادثے میں سینکڑوں افراد کی موت سے سخت غمگین ہوں ،متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی اظہار ہمدردی کرتے ہیں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ،وزیر اعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی
بھارت ، اڑیسہ میں تین ٹرینوں کا خوفناک حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 300 سے بڑھ گئی ہے، 2500 سے زائد افراد زخمی ہیں ،مسافر ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر کر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئیں ،ان کا ملبہ برابر ٹریک پر بھی گرا جس پر تیسری مسافر سے بھری ٹرین اس ملبے سے ٹکڑا کر پٹری سے اتری اور پہلی دو ٹرینوں میں گھس گئی، ریاست اڑیسہ میں یہ حادثہ جمعہ کی شب پیش آیا،جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ریاست میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 244 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، حادثہ دارالحکومت سے 200 کلومیٹر دور پیش آیا،900 کے قریب مسافروں کو بچا لیا گیا ہے، زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، انہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے
جائے وقوعہ پر چیخ و پکار و مدد کے ہولناک مناظر دیکھنے میں آئے، زخمی کراہ رہے تھے، لاشیں دبی ہوئی تھیں،ریسکیو ٹیموں کے آنے تک شدید زخمیوں کی موت ہو گئی، ٹرینوں میں سوار مسافروں کے لواحقین بھی جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئے، سب اپنے پیاروں کی تلاش میں ہیں، مرنیوالوں کی شناخت کے بعد انکی لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی،واقعہ کے بعد بھارت میں اس روٹ پر چلنے والی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے،
ریلوے حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ کافی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، اڑیشہ کے وزیراعلیٰ نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ریاست میں کوئی سرکاری تقریب نہیں ہو گی، ریلوے حکام بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں، حادثہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ریلوے بورٹ کے چیئرمین انیل کمار نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا معائنہ کیا
ٹرین حادثے میں مرنیوالوں کی لاشوں کو دو سکولوں میں منتقل کیا گیا ہے، لاشوں کو سکولوں سے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال لے جایا جا رہا ہے وہاں سے لواحقین کو منتقلی ہو گی، بھارت کی تین ریل گاڑیوں، شالیمار چنئی کورومنڈیل ایکسپریس، یشونت پور،ہوڑہ ایکسپریس اور ایک مال گاڑی کا حادثہ ہوا ہے، جائے وقوعہ پر 45 میڈیکل ٹیمیں موجود ہیں،جو مختلف علاقوں سے بھجوائی گئی ہیں،
ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر
ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار
بھارتی وزیراعظم مودی نے آج مڈگام سٹیشن پر ممبئی وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کرنا تھا اس تقریب کو حادثے کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے، مودی نے ویڈیو لنک سے تقریب میں شریک ہونا تھا، بھارتی وزیراعظم مودی نے حادثے پر غم کا اظہار کیا اورزخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی، انہوں نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین لئے دو دو لاکھ اور زخمیوں کے لئے پچاس پچاس ہزار کی مالی امداد کا اعلان کیا، مودی نے بھارتی وزیر ریلوے اشونی وشنو سے بات چیت کر کے تمام صورتحال سے آگاہی لی اور بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہاڈیشہ میں ٹرین حادثے سے دکھی ہوں دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہوں، میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے اور متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے
ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے
نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ
ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،
عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب
امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،
Distressed by the train accident in Odisha. In this hour of grief, my thoughts are with the bereaved families. May the injured recover soon. Spoke to Railway Minister @AshwiniVaishnaw and took stock of the situation. Rescue ops are underway at the site of the mishap and all…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 2, 2023
بھارتی ریلوے نے بھی حادثے کے متاثرین کے لئے امداد کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ مرنیوالوں کے لواحقین کو دس لاکھ اورزخمیوں کو دو لاکھ روپے امداد دی جائے گی ، معمولی زخمیوں کو پچاس ہزار دیئے جائیں گے، ٹرین حادثے کے بعد بھارت میں 58 ٹرینیں مکمل طور پر منسوخ کی گئی ہے، 41 ٹرینوں کا رخ موڑا گیا ہے، بھارتی ریلوے حکام کے مطابق اس ٹرین حادثے کو صدی کا سب سے بڑا حادثہ قرار دیا جا سکتا ہے جس میں مرنیوالوں کی تعداد 300 سے بڑھ چکی ہے،
ریلوے حادثہ کے بعد ریسکیو کی سرگرمیاں جاری ہیں، مسافر ٹرین میں موجود مسافروں نے آنکھوں دیکھا حال بیان کیا ہے، ایک مسافر نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب حادثہ ہوا تب میں سو رہا تھا، جیسے ہی ٹرین الٹی، آنکھ کھلی، باہر نکلنے کے بعد دیکھا ہر طرف لاشیں ہی لاشیں، خون ہی خون، کچھ مسافروں کے ہاتھ کٹ چکے تھے تو کچھ کے پاؤں، یہ ایک دل دہلا دینے والا منظر تھا
بھارتی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور مکمل تحقیقات کی جائیں گی، ریسکیو آپریشن میں ایک کوچ سے مسافروں کو نکالنے کے لیے کرین کی ضرورت پڑ سکتی ہے . خون کے عطیات کی بھی اپیل کی گئی تھی جس کے بعد شہری ہسپتال میں پہنچے اور خون عطیہ کیا، مختلف ہسپتالوں میں واقعہ کے بعد تقریب 900 بیگ خون جمع ہو چکا ہے،