اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر وکلاء دلائل کیلئے طلب

0
41
ejachd

انسدادِ دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر وکلاء کو دلائل کیلئے 15 جون کو طلب کر لیا

انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے درخواست ضمانت پر سماعت کی اعجاز چوہدری کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوسکے ،ایسوسی ایٹ وکیل نے درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعجاز چوہدری کی عمر 70 سال ہے اور ان پر جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا الزام بے بنیاد ہے.وہ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں. پولیس کسی طرح کا الزام ثابت کرنے میں ناکام ہے.اس لیے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے.سینیٹر اعجاز چوہدری پر عسکری ٹاور کو جلانے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمہ درج ہے

اعجاز چودھری کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا مگر انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے، اعجاز چودھری پر نو مئی کے روز احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہونے کا الزام ہے ، اعجاز چودھری کی آڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ بیٹے کے ساتھ بات کرتے ہوئے فخریہ انداز میں کہتے ہیں کہ جناح ہاؤس میں ہم نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے

دوسری جانب اعجاز چوہدری سے جیل میں ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی،اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمی اعجاز چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ،سلمی اعجاز چوہدری کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ،آئی جی پنجاب پولیس اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں کہا گیا ہےکہ اعجاز چوہدری کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اہل خانہ کو اعجاز چوہدری سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی اعجاز چوہدری مختلف عارضوں کا شکار ہیں اہل خانہ کو اعجاز چوہدری سے ملاقات کی اجازت دی جائے،

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

Leave a reply