مارشل لا کے نفاذ کی کوئی ضرورت نہیں. پیوٹن

0
50
Putin

روسی صدر ولادی میر پوتین نے کہا کہ مارشل لا کے نفاذ کی کوئی ضرورت نہیں جبکہ صدرپوتین روس کے جنگی وقائع نگاروں اور فوجی بلاگروں کے ایک نشری اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ ’’ملک میں کسی قسم کی خصوصی حکومت یا مارشل لا نافذ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔آج ایسی چیز کی کوئی ضرورت نہیں ہے.

عالمی ادارے کے مطابق صدر پوتین نے بتایا کہ یوکرین نے چار جون کو بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی شروع کی تھی لیکن اس کو کسی بھی علاقے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔انھوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے انسانی نقصانات روس کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین اپنے 160 سے زیادہ ٹینک اور بیرون ملک سے مہیا کردہ گاڑیوں کا 25 سے 30 فی صد کھوچکا ہے جبکہ روس کے 54 ٹینک تباہ ہوئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

صدر پوتین نے یہ بھی کہا کہ یوکرین نے جان بوجھ کر امریکا کے مہیا کردہ ہیمارس راکٹوں سے کاخوفکا ڈیم کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام نے کیف کی جوابی کارروائی کی کوششوں میں بھی رکاوٹ ڈالی ہے علاوہ ازیں صدر پوتین نے کہا کہ ’’روس کے 24 فروری 2022 کو یوکرین میں شروع کیے گئے ‘خصوصی فوجی آپریشن’ کے اہداف صورت حال کے ساتھ بدل سکتے ہیں لیکن ان کا بنیادی کردار تبدیل نہیں ہوگا‘‘۔

Leave a reply