چیئرمین سینیٹ مراعات بل؛ سینیٹر تاج حیدر نے بغیر پڑھے دستخط کرنے کی غلطی تسلیم کرلی

0
39
Taj Haider

پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے چیئرمین سینیٹ مراعات کے بل پر بغیر پڑھے دستخط کرنے کو غلطی قرار دے دیا ہے جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے چیئرمین سینیٹ کی مراعات کے بل پر دستخط کرنے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے سیشن میں اس کی منسوخی کے لیے بل پیش کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و داخلہ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اس بل کی سپورٹ نہیں کریں گے، یہ ظلم عظیم ہے جبکہ عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹرز نے اس بل پر دستخط کیے، انہیں دستخط نہیں کرنے چاہیے تھے تاہم یاد رہے کہ دو روز قبل ایوان بالا نے چیئرمین سینیٹ کی مراعات اور الاؤنسز کے بل کو اسپیکر قومی اسمبلی سے علیحدہ کرنے کے بل پر دستخط کیے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
لاپتہ افراد ،جرائم پیشہ نکلے،جیلوں میں موجود، عدالت نے درخواست نمٹا دی
خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی کتنی زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا؟
خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف
صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج
بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا بل کے حوالے سے کہنا تھا کہ بل میں کسی نئی چیز کی منظوری نہیں دی، بل پاس ہونے سے قومی خزانے پر ایک روپے کا بھی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔ واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کی مراعات اور الاؤنسز میں اضافے کے بل سے قومی خزانے پر بھاری بوجھ پڑے گا۔

جبکہ سینیٹ سے منظور کردہ بل کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ کا کرایہ ایک لاکھ تین ہزار روپے سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ کر دیا گیا، چیئرمین سینیٹ کی سرکاری رہائش گاہ کے فرنیچر کیلئے ایک بار کے اخراجات ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دیے گئے۔ علاوہ ازیں دفتر سے پانچ میل سے زیادہ سفر پر 10 روپے فی کلومیٹر کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے 300 اور نجی کار کیلئے 400 روپے فی کلومیٹر الاؤنس ملے گا۔ اور سفر کے دوران رکنے پر 1750 روپے کے بجائے 10 ہزار روپے ملیں گے، چیئرمین سینیٹ چارٹرڈ جہاز پر بیرون ملک جاسکیں گے اور ساتھ میں چار اہلخانہ بھی سفر کر سکیں گے۔

Leave a reply