باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں عید کے تیسرے روز گھر میں دھماکے سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے

دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا، نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں گھر میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے، دھماکے سے گھر میں آگ لگ گئی، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، فائر بریگیڈ نے آگ بجھائی،مرنے والے شخص کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ چوکیدار تھا، اسکی شناخت سلمان کے طور پر ہوئی،پولیس نے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ، ابتدائی تحقیقات کے بعد جائے وقوعہ سے بارودی مواد کے شواہد نہیں ملے، دھماکہ گیس سلنڈر کا تھا، مکان میں کمپیوٹر پارٹس کا دفتر تھا، دھماکے سے قریبی گھروں کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے

قبل ازیں پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، فیصل آباد میں سمندری روڈ پر واقعہ ورکشاپ میں سلنڈر لیک ہونے کی باعث کمرے میں گیس بھر گئیجیسے ہی کاریگر نے ماچس جلائی تو زور دار دھماکہ ہو گیا جس کے چھت زمین بوس ہو گئی ملبے تلے دبنے سے پچپن سالہ حنیف موقع پر ہی جان بحق ہو گیا جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے

مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

 سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

Shares: