نگران وزیراعلی پنجاب کاعید اور ٹرو پر صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار

شام سے قبل زیرو ویسٹ کرنے کا حکم
0
38
mohsin naqvi

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے عید اور ٹرو پر صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،

محسن نقوی نے سالڈ ویسٹ کمپنیوں۔ کمشنرز ۔ ڈپٹی کمشنرز۔ لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور سٹاف کو شاباش دی ہے،نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے عید کے تیسرے روز بھی صفائی آپریشن کو موثر انداز سے جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عید صفائی آپریشن کو آج شام تک ہر حال میں مکمل کیا جائے۔ زیرو ویسٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آلائشوں کی ڈسپوزل کا کام جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا اور صفائی انتظامات کے بارے شکایت پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی، ،

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں گلیوں،محلوں اور بازاروں کی صفائی ستھرائی کی ذمہ داری پوری کریں۔انتظامی افسران اور متعلقہ اداروں کے حکام دفاتر سے باہر نکل کر صفائی آپریشن کی نگرانی جاری رکھیں گلی محلوں میں صفائی آپریشن کو موثر انداز میں جاری رکھا جائے بارش کی صورت میں واسا کے افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود رہے۔

عید صفائی آپریشن میں خلل ڈالنے والے 105 افراد گرفتار
دوسری جانب سری پائے جلانے، اوجھریاں نہر میں دھونے اور بغیر لائسنس کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے عید صفائی آپریشن میں خلل ڈالنے والے 105 افراد دھر لیے گئے۔اے سی ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے 32 افراد کو پکڑ کر حوالہ پولیس کیا۔اے سی رائے ونڈ خرم حمید نے 26 افراد کو جیل بھجوا یا۔اے سی شالیمار شرینہ جنجوعہ نے 16، اے سی سٹی واثق قیوم نے 16 افراد کو جیل بھیجوا یاجبکہ اے سی کینٹ محمد نرٹضی نے آپریشن کرتے ہوئے 15 افراد کو جیل بھجوایا۔ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ سری پائے جلانے والے آلودگی کے ساتھ ساتھ تعفن کا باعث بھی بنتے ہیں۔نہر میں اوجھڑیاں دھونے سے پانی آلودہ ہو کر انسانوں اور جانوروں کے لیے نقصان دہ ہو جاتا ہے۔ رافعہ حیدرنے واضح کیا کہ شہر کی صفائی میں خلل ڈالنے پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایکشن ہو گا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر اندرون شہر کی گلیوں میں پہنچ گئیں شہر کی ایک ایک گلی میں صفائی آپریشن کی صورتحال کا جائزہ لیا۔لوگوں سے بات کر کے حالات بھی دریافت کیے۔گزشتہ روز 17 ہزار ٹن کے قریب آلائشیں اٹھائی گئیں شہر کی ایک ایک گلی میں صفائی آپریشن کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے لوگوں سے بات کر کے صفائی کے حالات دریافت کیے۔ڈی سی لاہور نے فورٹ روڈ، شاہی قلعہ کے اطراف، داتا دربار کی عقبی آبادیوں، شاہدرہ ٹاؤن کی گلیوں، کشمیر پارک کے علاقے کو چیک کیا۔اس موقع پرمتعلقہ اسٹنٹ کمشنر، ایل ڈبلیو ایم سی اور ایم سی ایل انتظامیہ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ موجود رہے۔ڈی سی  نے تمام علاقہ کو شام سے قبل زیرو ویسٹ کرنے کا حکم بھی دیا۔

dc lahore rafia

رافعہ حیدر نے مختلف گھروں پر دستک دے کر صفائی کے حوالے دریافت کیا۔ڈی سی لاہور نے بتایا کہ گزشتہ روز 17 ہزار ٹن کے قریب آلائشیں اٹھائی گئیں۔ ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ کسی بھی جگہ آلائشیں نظر آئیں تو متعلقہ افسران سے باز پرس ہو گی۔ آفسران کو ہدایات دیتے ہوئے رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ معززین علاقہ کی مدد سے صفائی حالات کی نگرانی کی جائے۔ عوامی شکایات کی بنیاد پر علاقہ کی میپنگ کر کے ٹیموں کو حرکت دی جائے۔ کسی ایک جگہ بھی گندگی ہوئی تو ہزاروں ٹن ویسٹ اٹھانے کا مقصد فوت ہو جائے گا۔

رافعہ حیدرکا مزید کہنا تھا کہ شہر کی مکمل صفائی ہونے تک کسی بھی ذمہ دار کو آرام سے نہیں بیٹھنا چاہیے۔ عید صفائی آپریشن عید کے تینوں دن جاری رہے گا۔ رافعہ حیدرنے کہا کہ لاہور کا حسن صفائی ہے، عوام کے تعاون سے عید صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کریں گے

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

Leave a reply