مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کائنات کا یہ مقصد نہیں کہ عمران خان کی دشمنی کرتے رہیں، جو اسرائیل نے کیا اور جو پاکستان کی حکومت نے جواب دیا میں دونوں کی مزمت کرتا ہوں، امریکن کانگریس نے بھی عمران خان کے حق میں بیان دیئے تھے، کچھ انڈین لابی کو پروموٹ کرنیوالے تھے، فارن فنڈنگ کیس بڑا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے کہ انڈیا و اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی، آپکو پتہ ہے یہ کس کا بچہ ہے، پاکستان کی حکومت نے جو جواب دیا وہ بھی صحیح نہیں، فلسطین پر ظلم کی بات کی، اس کا مطلب کہ اسرائیل کے نام کو مان لیا آپ نے ، ٹیکنیکلی آپ نے اسرائیل کا نام مان لیا، کسی کو دیکھنا پڑے گا کہ ایسا کیوں ہوا؟

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری نے وزیراعظم شہباز شریف سے سوال کر لیا، وہ پی ٹی وی میں کام کرتے تھے، میاں صاحب یا کسی اور نے اسکو نوکری سے فارغ کروا دیا، لاہور پریس کلب جو پاکستان میں ایک معتبر ادارہ ہے. اس پریس کلب کی بڑی خدمات ہیں، سول سوسائٹی کے ساتھ کھڑا رہا ہے. یہ کتنی بدنصیبی ہے کہ ہمارے پریس کلب کا صدر خود ایک سوال پوچھنے پر برطرف ہو جائے، سوال کیا گیا تھا تو جواب دیتے نہیں پسند تھا تو اگنور کرتے لیکن نوکری سے نکلوا دیا ،یہ غلط بات ہے، میں اس کی بھر پور الفاظ میں مزمت کرتا ہوں، اعظم چودھری کو کہتا ہوں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، جب بھی آپ کال دیں گے ساتھ ہوں گے، پی ڈی ایم حکومت نے یہ بڑا ظلم کیا ہے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ نواز شریف کا اتنا آسان ہے چوتھی بار وزیراعظم بننا، بلاول کے چانس ہیں، لیکن شہبازکا زیادہ چانس لگ رہا ہے بنسبت نواز کے، یہ بھی صحیح ہے کہ دبئی میں وزیراعظم کے حوالہ سے کوئی بات نہیں ہوئی، الیکشن کے کیا نتائج ہوں گے اس پر غور کیا جا رہا ہے، الیکشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف پی پی سے الائنس کر سکتی ہے، پی پی اور پی ٹی آئی کا الائنس حکومت بنانے میں بن سکتا ہے، اس صورت میں ن لیگ کو بڑا دھچکا لگے گا، لوگ ترین گروپ، علیم خان کو دیکھ رہے ہیں میں کہہ رہا ہوں ، پی ٹی آئی کو دیکھیں وہ اس الیکشن کے بعد گیم چینجر ہو سکتی ہے،

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

 شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

Shares: