راولپنڈی پولیس کے اعلی افسر کا مبینہ طور پر جنسی ہراسگی میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے،
آئی جی پنجاب نے اعلی افسر کو عہدے سے ہٹا دیا، انکوائری کا آغاز کر دیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز عامر خان نیازی کے خلاف خواتین پولیس افسران نے شکایات کی تھی، ایس ایس پی آپریشنز پر ایس ایچ اوز سے بھاری رشوت کا بھی الزام ہے،اعلی افسر پر گھر کی تزئین و آرائش پر لاکھوں روپے خرچ کروانے کا بھی الزام ہے،
آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی ادریس ملک کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ،سابق ایس ایچ او نیو ٹاون حبیب الرحمن، ہیڈ کانسٹیبل بنی کفیل پر بھی انکوائری جاری ہے، انکوائری مکمل ہونے پر رپورٹ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو پیش کیا جائے گی سنگین الزامات پر ایس ایس پی آپریشنز کو سینٹرل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، عامر خان نیازی کو رواں برس 23 فروری کو بطور ایس ایس آپریشنز تعینات کیا گیا تھا
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے
اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد ڈاکوؤں کیلیے جنت بن گیا، یکے بعد دیگرے آٹھ وارداتیں
اسلام آباد،ایک رات میں 14 وارداتیں،پولیس اہلکار بنیادی سہولیات سے محروم
سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی
ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،
دوسری جانب مری کے علاقے کالی مٹی میں خاتون ڈاکٹر جنسی حراسگی کا شکار ہونے لگی متاثرہ ڈاکٹر نے محکمہ صحت راولپنڈی کے افسران کو خط لکھ دیا ،متاثرہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر غلام جیلانی خواتین اسٹاف کو زبردستی دوستی کے لیے دباو ڈالتا ہے، ڈاکٹر غلام جیلانی خواتین ڈاکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا ہے، ایسے ماحول میں کام کرنا خواتین ڈاکٹرز کے لیے کافی مشکل ہے،خاتون ڈاکٹر مری کے بنیادی مرکز صحت میں تعینات ہے محکمہ صحت راولپنڈی نے خاتون ڈاکٹر کی شکایات پر انکوائری کا آغاز کر دیا