پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیِزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 15 ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سوا سال بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے آخری دن کے ایس ای 100 انڈیکس 15 ماہ بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
پی ایس ایکس میں کاروبار کے دوران 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک موقع پر 46 ہزار 29 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سوال سال بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوئی ہے۔ ادھر دوسری جانب ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29 فیصد سے بڑھ گئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.16 فیصد پر پہنچ گئی۔ رپورٹ میں ادارہ شماریات نے مزید بتایا چینی کی قیمت میں 6 روپے 63 پیسے اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ ٹماٹر فی کلو 26 روپے 32 پیسے مہنگے ہوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
رپورٹ کے مطابق ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 11 روپے 7 پیسے اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 13 روپے 57 پیسے تک مہنگا ہوا۔ جبکہ دوسری طرف پیاز، آٹا، چکن، آئل سمیت 9 اشیا کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی جبکہ 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔