ذمہ داری پوری کرنے والے کو نگران وزیراعظم ہونا چاہیے۔ ایاز صادق

عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
0
61
Ayaz Sadiq

مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے غلط شرط لگائی تھی جسے ہم نے مسترد کر دیا تھا۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا پرویز خٹک کا یہ کہنا درست ہے کہ تحریک انصاف نے پچھلے ایک سال میں چار مرتبہ سے زیادہ انتخابات کا موقع گنوا دیا کیونکہ چیئرمین تحریک انصاف نئے انتخابات کے بجائے کسی اور میں زیادہ دلچسپی لی.

جبکہ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ہم سے بات کرتے تھے تو کہتے تھے پوچھ کر آتے ہیں، پی ٹی آئی والے پوچھنے کے لیے جاتے تھے تو پھر واپس نہیں آتے تھے، پشاور دھماکے پر اے پی سی کے لیے میں نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو فون کیا، ان سے کہا کہ اے پی سی میں آئیں اور دھماکے کی مذمت کریں، میں راستہ نکال کر دوں گا، ہم تحریک انصاف سے بات کرناچاہتے تھے وہ نہیں کرنا چاہتے تھے، ہم صاف شفاف الیکشن اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوشش پر متفق تھے، وہ آرمی چیف کی تقرر سے متعلق نام دینا چاہتے تھے جو ہمیں قبول نہیں تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
عراق؛ سویڈن سفارتخانہ نذرآتش، قرآن کی بے حرمتی پر سفیر کو نکلنے کا حکم
عالمگیر ترین کی موت بارے فرانزک رپورٹ جاری
وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا کردار محدود ہوتا ہے، جو وقت پر ذمہ داری پوری کرے اس کو نگران وزیراعظم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم سے متعلق ابھی کسی نام پر بات نہیں ہوئی، نگران وزیراعظم سے متعلق اپوزیشن لیڈر سے مشاورت ہو گی، الیکشن کمیشن تاریخ دے گا اور نگران وزیراعظم انتخابات ممکن بنائے گا، 60 یا 90 دن میں انتخابات ہونے چاہئیں۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں آر ٹی ایس نہیں بیٹھے گا، رات دو بجے تک اگر کسی حلقے کا نتیجہ نہیں آتا تو وجوہات پوچھی جائیں گی۔

ادھر دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ بجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سائفرکوسیاسی ساکھ بحال کرنے کیلئے استعمال کرنا گھٹیا حرکت ہے ،چیئرمین تحریک انصاف کواپنی حرکت کی قیمت چکانا پڑے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی مشاورت سے نگراں وزیراعظم کیلئے متفقہ نام سامنے لانے کی کوشش ہوگی ،پارلیمنٹ نے ملک کوچارسال کے عذاب سے نجات دلائی ، معیشت کوپوری طرح سہارا تونہیں دے سکے لیکن سمت ضرورمتعین کردی ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ناکامیاں اورچوری چکاری ہمیں ورثے میں ملی،مستحکم حکومت آکر ناکامیاں دورکرے گی۔

Leave a reply