اسلم ابڑو کے بھائی کا قتل،تحقیقاتی ٹیم تشکیل،مقدمہ درج نہ ہو سکا

متاثرہ افراد نے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کرایا
0
40
akram abro

شہر قائد کراچی میں گزشتہ روز قتل ہونیوالے رکن اسمبلی کے بھائی کی تحقیقات کے لئے ہائی پروفائل تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مکمل ریکی کی تھی، اسکے بعد کاروائی کی

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں فائرنگ کے واقعے میں ملزمان نے مکمل ریکی کی تھی ، ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے اس حوالہ سے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ ملزمان دوسرے شہر سے آئے اور کاروائی کی، ملزمان نے روٹ اور پلان کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، ملزمان نے خیابان شمشیر سے گاڑی کا پیچھا کیا اور ڈیفنس فیز7 کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی جس جگہ فائرنگ کی گئی وہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں تھے فائرنگ کے بعد ملزمان قیوم آباد چورنگی کی طرف فرار ہوئے ملزمان نے موٹرسائیکل اور گاڑی کا استعمال کیا ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں جس ڈبل کیبن پر فائرنگ کی گئی اس میں 6 افراد سوار تھے 5 افراد گاڑی کے اندر اور ایک شخص گاڑی کے پیچھے بیٹھا تھا واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوئے واقعے کی جگہ کی جیو فینسنگ کرائی گئی ہے واقعے میں استعمال ہونے والے اسلحے کی گولیوں کے خول فرانزک کے لیے بھجوا دیے ہیں متاثرہ افراد نے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کرایا ہے

دوسری جانب کیس کی تفتیش کے لیے دو اضلاع اور سی ٹی ڈی کے افسران پر مشتمل ہائی پروفائل تفتیشی ٹیم تیار کر لی گئی ہے، تفتیشی ٹیم ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے جس میں ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا، ایس ایس پی جیکب آباد سمیل نور، انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب، ایس پی انویسٹی گیشن ابریز عباسی، ڈی ایس پی آغا اصغر پٹھان سمیت ایس ایچ او اور ایس آئی او ڈیفنس، اور انچارج آئی ٹی سیکشن جیکب آباد شفاعت اعوان شامل ہیں

پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اس ٹارگٹ کلنگ میں موٹر سائیکل، کار سوار ملزمان کے ملوث ہونے کا شبہ ہے تربیت یافتہ ملزمان نے مہارت سے گاڑی کو گھیر کر حملہ کیا اکرم ابڑو سمیت گاڑی میں سوار افراد جیکب آباد جانے کے لیے نکلے تھے

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کی نماز جنازہ ٹاؤن ہال میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے اراکین اسلم ابڑو ممتاز جکھرانی شہریار خان مہر سہراب سرکی ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی اور سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت شہریوں نے شرکت کی

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور کی ایم پی اے اسلم ابڑو کے گھر آمد ہوئی،فریال تالپور نے رکنِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو سے ان کے بھائی اور بھتیجے کے بہیمانہ قتل پر افسوس و یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت پوری پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہے اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا ،اس موقعے پر صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ، سعید غنی، اور امتیاز شیخ ، سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال، وزیراعلیٰ کے مشیر اعجاز جکھرانی اور پارٹی رہنما شیراز راجپر بھی موجود تھے

Leave a reply