بھارت سے پاکستان آئی انجو کی قسمت جاگ اٹھی،ملا دس مرلے کا پلاٹ،نوکری

0
48
anju nasar

بھارت سے پاکستان آ کر شادی کرنیوالی انجو، فاطمہ کی قسمت کھل گئی، پاکستانی تاجر نے نومسلم فاطمہ کوپلاٹ دے دیا، ساتھ چیک بھی دیا اور کہا کہ انجو ہماری کمپنی میں ملازمت کرے گی،وہ مہمان ہے بھارت سے آئی اسکو پریشانی نہیں ہونی چاہئے

پاکستانی تاجر محسن خان عباسی نے دیر جا کر نصراللہ کے گھر میں اسکی بھارتی نومسلم بیوی فاطمہ سے ملاقات کی اور اسے پلاٹ کے کاغذات دیئے،محسن عباسی کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ فاطمہ کو کوئی پریشانی نہ ہو،ہماری کمپنی کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ فاطمہ کو اسکے گھر کے لئے دس مرلہ کا پلاٹ دیا جائے،فاطمہ کو نوکری بھی دی جائے گی، محسن عباسی نے پاکستان کے دیگر امرا سے بھی درخواست کی کہ وہ انجو کو تحائف دیں،انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت پیسے والے لوگ ہیں انہیں مدد کے لیے آگے آنا چاہیے

محسن خان عباسی کا کہنا تھا کہ فاطمہ بھارت سے اپنا گھر اور خاندان چھوڑ کر پاکستان آئیں اوراسلام قبول کیا، اسکو محسوس نہیں ہونا چاہئے کہ وہ یہاں اکیلی ہے بلکہ اسکو ایسا لگے کہ یہاں سب اپنے ہیں،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے محسن عباسی کی فاطمہ اور نصراللہ کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا مذہب اجازت نھیں دیتا یہ کہتے ہوئے کہ اصل میں ہم پاکستانی ہی مہمان کو بھگوان مانتے ہیں ،انڈیا سے آئی ہوئی انجو کو کس طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے،کس طرح مہمان نوازی کی جا رہی ہے ،اور دوسری طرف سیما حیدر جس کو انڈین میڈیا اور نیتا آج تک اس کو جاسوس بنانے پر تلے ہوئے ہیں

سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

 سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

 ہماری بیٹی آج سے ہمارے لئے مر گئی

بھارتی لڑکی کا پاکستان میں نکاح، حق مہر کتنا رکھا گیا؟

 اگر بیٹی نے اسلام قبول کیا تو سب پاکستان کیوں نہیں جاتے

بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

Leave a reply