تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئی ہیں
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں عمران خان کو سزا ملنے اور پھر گرفتاری پر ن لیگ کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی ہے، ن لیگ لاہور کے صدر سیف الملوکھ کھوکھر کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی اور نعرے لگائے گئے، سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ دوسروں پر جھوٹے مقدمات بنانے والا آج خود اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے عمران خان نے معشیت سمیت ہر شعبہ کو نقصان پہنچایاعدالتی فیصلہ حق اورسچ کا فیصلہ ہے قائد مسلم لیگ کو جھوٹے کیسز میں سزائیں دی گئیں نواز شریف نے اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا.
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر وائس شاہ محمود قریشی نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے قانون کو ہاتھ میں لینا ہے نہ ہی املاک کو کسی قسم کا نقصان پہنچانا ہے،مگر حقیقی آزادی کی اپنی جدوجہد کو آگے بڑھانا ہے،وکلاء سے مشاورت اور کورکمیٹی کے فیصلوں کی کی روشنی میں آگے بڑھیں گے،
واضح رہے کہ عمران خان کو عدالتی فیصلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے، توشہ خانہ کیس ،عمران خان کو نااہل کردیا گیا عدالت نے عمران خان کو تین سال قید ہی سزا سنا دی عدالت نے ایک لاکھ جرمانہ بھی کر دیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں
آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟
آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،
عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان