7 سالہ بچے کے اندھے قتل کا معمہ حل،قاتل قریبی ہی نکلے

قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی
0
45
arrest01

پاکپتن پولیس نے 7 سالہ بچے کے اندھے قتل کا معمہ 12 گھنٹوں میں حل کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا، چچا زاد بہن اور اس کا خاوند ہی قاتل نکلے-

پولیس ترجمان کے مطابق پاکپتن پولیس کو اطلاع ملی کہ پاکپتن کے علاقہ تھانہ ملکہ ہانس آبادی بلوچاں والی میں گزشتہ روز کھیتوں سے 7 سالہ بچے علی حمزہ کی نعش ملی ہے جسے نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا ہے- مقتول علی حمزہ شام کو گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا جبکہ اگلی صبح مقامی کھیتوں سے بچے کی نعش ملی-واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے جنہوں نے فرانزک لیب اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم کی مدد سے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے-ڈی پی او پاکپتن نے 7 سالہ بچے کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لیے ڈی ایس پی صدر سرکل طارق اعوان کی سربراہی میں انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا-

پولیس ٹیم کو تفتیش کے دوران مقامی افراد سے پوچھ گچھ سے پتا چلا کہ مقتول علی حمزہ کو آخری وقت میں اس کی تایا زاد بہن شکیلہ اور اس کے خاوند اویس کے ساتھ انکے گھر جاتے ہوئے دیکھا گیا، پولیس نے شک کی بنیاد پر دونوں الزام علیہان کو حراست میں لے لیا – تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا.ملزمان نے دوران تفتیش مزید انکشاف کیا کہ گزشتہ شام کو مقتول علی حمزہ گھر سے مسجد جانے کے لیے نکلا تو وہ اس کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گئے اور مقتول کا گلہ دبا کر اس کو قتل کر دیا اور بعد ازاں اس کی نعش کو قریبی کھیتوں میں پھینک دیا اور بچے کی گمشدگی پر ان کے والدین کے ساتھ مل کر رات گئے تک بچے کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ رچاتے رہے- اگلی صبح کام کاج کے لیے جانے والے افراد نے بچے کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی-

گرفتار ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ مقتول علی حمزہ کا والد کچھ عرصہ قبل فوت ہوگیا تھا جس کے بعد علی حمزہ کو اس کے باپ محمد شفیق نے پالا وہ اس کا بہت خیال رکھتا تھا جس کا ملزمہ کو بہت رنج تھا ،اس حسد کی وجہ سے ملزمہ نے اپنے خاوند سے مل کر علی حمزہ کو قتل کردیا-پولیس ترجمان نے کہا کہ ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کی زیر قیادت پولیس ٹیم نے جس پیشہ وارانہ مہارت وجدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے 12 گھنٹوں کے دوران اندھے قتل کا نہ صرف سراغ لگایا بلکہ قتل میں ملوث ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کیا، پاکپتن پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے -انہوں نے کہا کہ اس افسوس ناک وقوعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی

برقعہ پہن کرفاٹا خواتین کی خواتین مارچ میں نمائندگی کرنے والا مرد گرفتار،

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

Leave a reply