سپریم کورٹ میں احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست پر سماعت ہوئی
دوران سماعت نیب کی جانب سے تحریری استدعا کی گئی، نیب نے موقف اختیار کیا کہ دوبارہ تحقیقات میں احد چیمہ کے خلاف نیب کا کیس نہیں بنتا ، سپریم کورٹ نیب پر برہم ہو گئی،جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تین سال ایک شخص کو اندر رکھا اور اب کہہ رہے ہیں کیس نہیں بنتا ،نیب اپنا کنڈکٹ دیکھے نیب کو جرمانہ کیوں نہ کیا جائے ہائیکورٹ کا فیصلہ تفصیلی تھا پھر بھی سپریم میں درخواست دائر کی گئی ،جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سالوں تحقیقات کرنے کے بعد کہتے ہیں کیس نہیں بنتا ،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا کسی شخص کو تین سال اندر رکھنے کا کوئی مداوا ہو سکتا ہے؟
جسٹس جمال خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا کیس نہیں ،پہلے گرفتار کرتے ہیں پھر کیس واپس لیتے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اج اس کیس کو مثال بناتے ہوئے جرمانہ کیوں نہ کیا جائے ؟ٹرائل کورٹ میں نیب نے 24 بار التوا مانگا، جسٹس جمال خان نے کہا کہ نیب مقدمات سے بری ہونے والے ملزمان نیب کے خلاف مقدمہ کیوں نہ دائر کریں، جو پسندیدہ بن جاتا ہے اسکا کیس واپس لے لیا جاتا ہے، چیرمین نیب کے پاس اتنے لامحدود اختیارات کیسے ہیں ؟ احد چیمہ ابھی کہاں ہیں، پراسیکوٹر نیب نے عدالت میں کہا کہ ابھی احد چیمہ وزیر بنے چکے ،جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پھر تو وہ بھی آپکے پسندیدہ ہو گئے ہوں گے، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا احد چیمہ کے خلاف پہلی تحقیقات جانبدار تھیں ؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب میں ترامیم کر کے ضمانت دی گئی جو اچھا ہے، نیب کسی کو فوری گرفتار نہیں کرسکتا
اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس
نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت
گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز
احد چیمہ کا حالیہ بیان سنا ؟ کیا آپکو معلوم ہے کہ نیب نے کتنا نقصان پہنچایا ہے؟ عدالت
واضح رہے کہ نیب نے احد چیمہ کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہوا تھا، نیب ریفرنس کے مطابق احد چیمہ نے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ بنائے،احد چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ اربوں روپے کے قریب ہے،احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں، احد چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو600 ملین کے قریب ہے، احد چیمہ نے اہلیہ صائمہ احد، والدہ نصرت افزا، بھائی احمد سعود اور بہن سعدیہ منصور کے نام جائیدادیں بنائیں،