احد چیمہ کا حالیہ بیان سنا ؟ کیا آپکو معلوم ہے کہ نیب نے کتنا نقصان پہنچایا ہے؟ عدالت

0
52

احد چیمہ کا حالیہ بیان سنا ؟ کیا آپکو معلوم ہے کہ نیب نے کتنا نقصان پہنچایا ہے؟ عدالت
احسن اقبال کی نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی

وکیل نے کہا کہ احتساب عدالت نے فیصلے میں کہا کہ احسن اقبال پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کا کیس نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے احتساب عدالت کا یہ فیصلہ چیلنج کیا؟ اگر نہیں کیا تو اسکا مطلب ہے نیب اس فیصلے سے مطمئن ہے، کیا نیب کا کیس یہ ہے کہ اختیارات کے غلط استعمال سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا؟ کیا آپ نے احد چیمہ کا حالیہ بیان سنا ہے؟ کیا آپکو معلوم ہے کہ نیب نے کتنا نقصان پہنچایا ہے؟ احد چیمہ اور ان جیسے بہت سے شاندار افسران کا ازالہ کون کریگا،نیب نے ان اقدامات کے نتائج ہوتے ہیں اور وہ اب سامنے آ گئے ہیں، بہت سے فیصلے افسران نیک نیتی سے کرتے ہیں وہ غلط بھی ہو سکتے ہیں،عدالت اپنے فیصلے میں کہہ چکی جتنا بھی نقصان ہو وہ کرپشن نہیں ہے، کیا آپ احد چیمہ کا نقصان پورا کر سکتے ہیں؟ کیا آپ بریگیڈیئر اسد منیر کو واپس لا سکتے ہیں؟ احسن اقبال کے خلاف اس کیس میں کیا ہے؟،ہوا میں بات تو نہیں کی جا سکتی، احسن اقبال نے کیسے ہائی جیک کیا؟ یہ پراجیکٹ نیب کی وجہ سے بنتے بنتے رک گیا،کیا یہ پراجیکٹ نیب نے روکا؟

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک پراجیکٹ پر قومی خزانے سے رقم خرچ ہوئی،نیب کی وجہ سے پراجیکٹ رک گیا، اب تاخیر سے جو نقصان ہوا اسکا ذمہ دار کون ہے، کیا نیب نے یقینی بنایا کہ یہ فنڈز ضائع نہ ہوں اور پراجیکٹ بروقت مکمل ہو، کیا اب نیب اپنے خلاف بھی ریفرنس دائر کریگا،کیوں نہ اب نیب کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا جائے،تمام نقصان کا ذمہ دار کون ہے؟

وکیل صفائی نے کہا کہ نیب ذاتی کرپشن کا کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا،نیب منصوبے میں کوئی بے ضابطگی ثابت نہیں کر سکا، ریفرنس اور گرفتاری صرف احسن اقبال کی کردار کشی کرنا تھی احسن اقبال کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا منصوبہ کی منظوری تب دی گئی جب احسن اقبال اقتدار میں نہیں تھے

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

احسن اقبال کے خلاف ریفرنس کب تک دائر کیا جائے؟ عدالت نے نیب کو بڑا حکم دے دیا

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟

واضح رہے کہ احسن اقبال کو نیب نے گرفتار کیا تھا، احسن اقبال کو عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھاجس کے بعد وہ اڈیالہ جیل سے رہا ہوئے تھے، جیل سے رہا ہوتے ہی احسن اقبال کو نیب نے دوبارہ طلب کر کے پاسپورٹ جمع کروانے کا کہا تھا

نیب کے مطابق احسن اقبال نے بطور وزیر منصوبہ بندی اختیارات کا نا جائز استعمال کیا ،احسن اقبال  نے نارووال اسپورٹس منصوبےکی لاگت کوغیرقانونی طور پر بڑھایا ،ساڑھے 3 کروڑ روپے کے منصوبے کی لاگت 10کروڑ روپے تک پہنچ گئی،لاگت بڑھانے کی اجازت سنٹرل ڈویلوپمنٹ ورکنگ پارٹی سے نہیں لی گئی

Leave a reply