عمران خان کی سزا اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کی ہے،اس پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ردعمل جاری ہے
جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے عمران خان کی سزا معطلی پر کہا ہے کہ کیا عمران خان کی سزا معطلی بشری بی بی کی ملاقاتوں کا نتیجہ تو نہیں؟ سیاسی مخالفین کو این ار او کا طعنہ دینے والا عمران خان تھوڑا سا اپنی اہلیہ کی طرف نظرڈال کر بھی دیکھے ،اب بشری بی بی کس کے لیے دوست اسلامی ملک سے این ار او مانگ رہی ہیں ؟
حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایک تحقیقاتی صحافی کی خبر نے عمران خان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کیا تھا .بشری بی بی اسلام اباد کے فائیو اسٹار ہوٹل میں اسلامی ملک کی اہم شخصیت سے کیوں ملی؟ بشری بی بی نے اس اہم شخصیت کو یہ بھی کہا کہ عمران خان ملک سے باہر جانےکو تیار ہے ،اج میں ساری قوم کو بتا دوں عمران خان اب باہر جانے کے لیے منتیں کررہا ہے
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے عمران خان کی سزا معطل کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ،چئیرمن پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ سزا معطلی کی درخواست منظورکر لی گئی،
توشہ خانہ کیس میں رہائی کے حکم کے بعد سائفر مقدمے میں دوبارہ گرفتاری
لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی
آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟
آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،
عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟
چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا
پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی