خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتیں سماعت کے لئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ میں دس ہفتوں کی چھٹیاں ختم
0
36
lahore high court

جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ ،لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ ,عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتیں سماعت کے لئے مقررکر دی گئی ہیں،

دو رکنی 6 ستمبر کو ضمانتوں پر سماعت کرے گا، رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ،جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا

پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمے میں کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے سے متعلق الزامات عائد کئے ہیں،خدیجہ شاہ جیل میں ہیں، امریکی حکام نے بھی خدیجہ شاہ سے ملاقات کی ہے، خدیجہ شاہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کر کے معافی بھی مانگی تھی، خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا تا ہم وہ خاموش رہیں اور سوالوں کے جواب نہیں دیئے ، خدیجہ شاہ نے خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دی تھی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو پولیس نے پیش کیا تو اس موقع پر خدیجہ شاہ کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے ہاتھ میں تسبح پکڑ رکھی تھی،

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

لاہور ہائیکورٹ میں دس ہفتوں کی چھٹیاں ختم ،چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد 4 ستمبر سے 28 اکتوبر تک کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا روسٹرجاری کردیا گیا ،4 ستمبر سے چیف جسٹس سمیت 23 سنگل اور11 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے ،روسٹر کے مطابق گیارہ مختلف ڈویژن بینچ بھی کیسز کی سماعت کرینگے ،ڈویژن بینچ نمبر 1 میں چیف جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس جسٹس عابد حسین چٹھہ کیسز کی سماعت کرینگے ،ڈویثرن بنچ نمبر 2 میں جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس فاروق حیدر قتل سے متعلق ٹرائل اور اپیلوں پر سماعت کریں گے ،ڈویثرن بینچ نمبر 3 میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس سلطان تنویر ٹیکس سے متعلق کیسز کی سماعت کریں گے

ڈویثرن بنچ نمبر 4 جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس راحیل کامران نیب سے متعلق اپیلوں پر سماعت کرے گے ،بینچ نمبر 5 میں جسٹس شاہد بلال اور جسٹس رسال حسن سید کیسز کی سماعت کرینگے ،بینچ نمبر 6 میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس ساجد جاوید گھرال کیسز کی سماعت کریں گے ،بینچ نمبر 7 میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس فیصل زمان سماعت کریں گے ،بینچ نمبر 8 میں جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس خلیل احمد قتل کیسوں اور اپیلوں پر سماعت کریں گے،بینچ نمبر 9 میں جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چوہدری عبد العزیز دہشتگری سے متعلق اپیلوں پر سماعت کریں گے ،بینچ نمبر 10 میں جسٹس شہرام سرور اور جسٹس علی ضیاء باجوہ ہونگے ،بینچ نمبر 11 میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عاصم حفیظ کیسز کی سماعت کریں گے

Leave a reply