سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے مبشرلقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خط سے عارف علوی کو ٹھنڈ نہیں پڑی، لا منسٹر کو بھی ملے ہیں، جو مرضی کر لیں، جب مرضی الیکشن کا اعلان کر دیں، نہ میں نے الیکشن لڑنا ہے اور نہ ہی الیکشن لڑنے والوں سے کوئی امید ہے، جمہوریت جمہوریت کی باتیں سنیں گے اور جمہوریت کا حسن بھی دیکھیں گے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ عارف علوی نوے دن کے اندر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیں،

مریم کے لندن جانے کی خبروں کے سوال پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ فتح صرف پاکستان کو کیا ہوا ہے، لندن میں کوئی گورا نہیں آ کر ملتا، ایجنسیوں کے اہلکار صرف آ کر ملتے ہوں گے، نواز شریف وہاں رہتے ہیں شہباز گئے ہیں کبھی کوئی بڑی یا حکومتی شخصیت انکو ملنے آئی، بس یہ فیملی ٹرپ ہے لوگ ادھر مری چلے جاتے ہیں اور یہ لندن چلے گئے ہیں، کچھ بندر بانٹ ہو گی، کہ واپس آنا ہے تو کس کو کیا ذمہ داری ،وزارت ملنی ہے،پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہو گا، یہ سب باتیں ہونی ہیں، ہماری قسمت ہم نے سمجھا تھا کہ 1947 میں آزادی لے لی ہے لیکن ہمارے فیصلے تو اب بھی لندن میں ہو رہے ہیں

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آزادی کا ایک نشہ ہوتا ہے، جنہوں نے لی انکی نیت اچھی تھی، خواب پاک اور نیک تھے، ان خوابوں کی تعبیر میں ہم نے کھوٹ ڈالی تو انکا تو قصور نہیں،کئی فیصلے آنیوالے دنوں میں ہیں، ستمبر کا مہینہ پاکستان میں بڑا اہم ہے، عمر عطا بندیال جا رہے ہیں، وہ جانے سے پہلے کچھ نہ کچھ کر سکتے ہیں، کافی چیزیں غیر متوقع ہو سکتی ہیں، شیخ رشید خبروں کے مریض ہیں، وہ کوئی خبر چھوڑ دیتے اور پھر دو دن اسی پر بات ہوتی رہتی،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکیل ہی انکو مرواییں گے ،یہ وکیل ہی مرواتے ہیں، کبھی پیشی پر نہیں جاتے، کبھی نئے گواہان کا کہہ دیتے ہیں، وکیل اچھا وہ ہوتا ہے جو اپنے کلائنٹ کو درست سمت بتائے اور اچھا کیس لڑے،کوئی چھپائے نہیں

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

 شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

Shares: