سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر روزایک ڈیڑھ روپیہ گررہا ہے،تو میں بتا دوں کہ ڈیڑھ دو ماہ بعد 250 روپے پر آئے گا، ہوا کیا ہے، پشاور کی ایک مارکیٹ کو سیل کر دیا اسکے بعد افغانستان کرنسی اوپر جانا شروع ہو گئی اور پاکستان میں روپے کی قدر بہتر ہو گئی، اگر یہی حالات رہے تو افغانستان کرنسی ٹاکیاں مارنے کے کام آئے گی، ڈالر یہاں سے خرید کر اپنے ملک لے جاتے وہاں کی معیشت مستحکم اور ہمارے ہاں روپے کی قدر گر جاتی
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جس کو درد ہے جس ملک کو وہ پال لے، ہم کیوں پالیں،ہم احسانوں کا بدلہ چکا رہے ہیں، اب تک پناہ گزین پاکستان میں ہیں اور وہ ہر طرح کا کام کر رہے ہیں، افغان پناہ گزینوں کے حوالہ سے ایک قانون بنا دینا چاہئے ،سعودی عرب اور یو اے ای والا اقامہ سسٹم شروع کر دیں کہ ایک پاکستانی کو کفیل بنانا پڑے گا اور وہ اسکو پے کرے گا،یہی مڈل ایسٹ میں ہوتا ہے، انکی اکانومی سٹیبل ہے اسی لئے، یہی افغان جو یہاں کہتے ہیں کہ اسلحہ لے کر پھرنا ہمارا زیورہے مڈل ایسٹ میں یہ سب زیور اتر جاتا ہے
مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف حمزہ پر پابندی لگانا چاہ رہے ہیں، نواز شریف کے جو قریبی تھے انہوں نے حمزہ کو سپورٹ کیا انکو سائیڈ لائن کرنا شروع کر دیا گیا ہے، ن لیگ کو پرویزملک کی فوتگی سے بہت نقصان ہوا ، وہ ہر لیول پر قابل احترام تھے اور ہر لیول پر انکی عزت تھی،پرویزملک فوت ہوئے تو شائستہ کو الگ کر دیا پھر علی بیک ڈور پر ہو گئے، سیف الملوک کھوکھر اوپر آ گئے اور مریم نے اپنی اے ٹی ایمز کو ارد گرد کرنا شروع کر دیا، ن لیگ کو پہلے سبکی ہوئی جب لاہور مین سیٹیں ہاری،آج کی صورتحال یہ ہے کہ کل صبح لاہور الیکشن ہو جائیں تو ن لیگ ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکتی، ن لیگ خود بھی لڑے گی تو لالے پڑ جائیں گے،اسکی وجہ ن لیگ کی لڑائیاں نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف بے انتہا پاپولر ہو چکی ہے،اسکے سپورٹر کہتے ہیں کہ ایک بار تو ووٹ دینا ہے اب، یہ 2008 والی صورتحال بن چکی ہے،ن لیگ کی ابھی تک کوئی ایکٹوٹی شروع نہیں ہوئی، یہ نہیں پتہ کس سائڈ پر ہونا ہے ،پارٹی کی سینئر لیڈر شپ بھی خاموش ہے کہ کیا کرنا ہے، کدھر جائیں، ن لیگ کو باہر سے بھی اے ٹی ایم ملنا شروع ہو گئے علیم خان کے بعد، یہ قربت بہت ہو گئی ہے،حمزہ کو نواز شریف پنجاب کا وزیراعلیی کبھی نہیں بنائیں گے بلکہ اگر آئی پی پی نے کچھ سیٹیں لے لیں تو ہو سکتا ہے کہ نواز شریف علیم خان کا نام وزیراعلیٰ کے لئے دے دیں
جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا
جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام
عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو