صابر شاکر,معید پیرزادہ کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

0
57
sabir

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے 9 مئی کو دہشتگردی اور بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں صابر شاکر اورمعید پیرزادہ کے دائمی وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے صابرشاکر اورمعید پیرزادہ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے،اشتہاری قراردینے کی کارروائی کے باوجود صابر شاکر اورمعید پیرزادہ عدالت میں پیش نہ ہوئے،جس کی وجہ سے آج عدالت نے دائمی وارنٹ جاری کیے،

اس سے قبل عدالت نے صابر شاکر اور معید پیرزادہ کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کیا تھا،عدالت نے کہیں بھی نظر آنے پر پولیس کو صابر شاکر اور معید پیرزادہ کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا

عادل راجہ کو بڑی رقم پہنچ گئی، پٹھان فلم سے تعلق

پاکستان مخالف بیانیہ؛ میجر (ر) عادل راجہ کی پنشن مکمل طور پر روک دی گئی

 پاک فوج کے بھگوڑے عادل راجہ کے بارے میں اصلیت قوم کو بتائی

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

صابر شاکر کے گھر اسلام آباد پولیس کا چھاپہ ،گھر میں تلاشی کے دوران الماری سے اسلحہ برآمد

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اینکرصابرشاکر، معید حسن پیرزادہ، سید اکبرحسین کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے،مقدمہ تھانہ آبپارہ میں انسداد دہشت گردی اوربغاوت کی دفعات کےتحت درج کیا گیا۔مقدمہ شہری ماجد محمود کی درخواست پرتھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا ،درج مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کوملوڈی میں مشتعل افرادبراہ راست ملزمان سے ویڈیوکے ذریعے ہدایات لے رہے تھے ملزمان نے ویڈیو پیغامات اور سوشل میڈیا کے ذریعے سادہ لوح لوگوں کو اکسایا، عسکری تنصیبات پرحملہ کرکے ملک میں بغاوت اور انتشارپھیلانا چاہ رہے تھے، ملزمان منظم سازش کے ذریعےغیر ملکی اور دشمن ایجنسیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، پاک فوج کو بدنام کر رہے ہیں،فوج کے اندر بغاوت اور انکے حلف سے رو گردانی کروانا چاہتے ہیں،اس طرح پاک فوج کو کمزور کر کے ملک کے اندر دہشت گردی کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں، بغاوت و خانہ جنگی کروانا چاہتے ہیں ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،

Leave a reply