چئیرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ،بیرسٹر علی ظفر، شیرافضل مروت، نعیم حیدر پنجوتھہ ، بابر اعوان اور انتظار حسین پنجوتھہ اڈیالہ جیل موجود ہیں، سلیمان اکرم راجہ بھی قانونی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں،قانونی ٹیم چئیرمین پی ٹی آئی کو مقدمات کے متعلق اب تک کی پیش رفت سے اگاہ کرینگے ،قانونی ٹیم آئندہ کے لائحہ عمل کے متعلق مشاورت بھی کریگی۔پہلے مرحلے میں بابر اعوان ، سلیمان اکرم راجہ اور شیرافضل کو اندر جانے کی اجازت دی گئی ،نعیم حیدر پنجوتھہ، انتظار حسین پنجوتھہ اور بیرسٹر علی ظفر کو تاخیر سے اجازت ملی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے وکیل کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی استدعا منظور کر لی گئی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظار پنجوتھہ ایڈووکیٹ کو ملاقات کی اجازت دے دی ،چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کے بعد تحریری احکامات جاری کر دیئے ،عدالت نے حکم دیا کہ جیل حکام قانون کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے وکیل کی ملاقات کرائیں ،
واضح رہے کہ عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل میں شفٹ کر دیا گیا ہے، عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں اور آج انکا اڈیالہ میں دوسراا دن ہے، ابھی تک انکے وکلا کی ملاقات نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے وکلا نے عدالت میں ملاقات کے لیے درخواست دائر کی تھی جو منظور کر لی گئی ہے
دوسری جانب عمران خان کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس سے سی کلاس سیکیورٹی وارڈ منتقل کردیا گیا,چئیرمین پی ٹی آئی کو سیکورٹی بیرک میں رکھا گیا ہے، سی کلاس میں چئیرمین پی ٹی آئی کو ایک چارپائی، ٹیبل اور کرسی فراہم کی گئی ہے، سی کلاس میں جیل مینیول کے مطابق سہولیات دی جاتی ہیں
واضح رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سزا سنائی تھی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سزا معطل کر دی، جس کے بعد عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، عمران خان سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں گزشتہ روز عدالت نے توسیع کی تھی ،کیس کی سماعت اٹک جیل میں کی گئی تھی،
جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا
جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام
عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو