سعودی عرب نے دسمبر کے اختتام تک تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کے روز سعودی وزارت توانائی کی طرف سے کئے گئے اعلان کے مطابق تیل کی یومیہ پیداوار میں یہ کمی ایک ملین بیرل ہو گی جبکہ عرب میڈیا کے مطابق وزارت توانائی کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ماہ نومبر اور ماہ دسمبر کے دوران تیل کی پیداوار نو ملین بیرل یومیہ ہو گی۔

تاہم سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ مملکت نے تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی کا فیصلہ ماہ جولائی میں کیا تھا۔ تاہم اگلے ماہ از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا کہ تیل کی پیداوار میں کمی جاری رکھی جائے یا اس میں اضافہ کیا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مستحق افراد کے بچوں کو آئی ٹی و دیگر تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے کوشاں. چیئرمین بی آئی ایس پی
کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ
ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی
چینی جوہری آبدوز کو حادثہ،کپتان سمیت 55 اہلکار ہلاک ،برطانوی میڈیا
بحریہ ٹاؤن سمیت 3ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں خریدو فروخت، نگران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے عوام کو خبردار کر دیا
راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی
علاوہ ازٰیں بتایا گیا ہے کہ تیل کی پیداوار میں یہ کمی مملکت کی طرف سے ماہ اپریل میں کی گئی رضاکارانہ کمی کے بعد اضافی ہے۔ جسے دسمبر 2024 تک جاری رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ یہ فیصلہ اوپیک کی طرف عالمی تیل منڈی میں استحکام اور توازن قائم رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔

Shares: