افغان ٹرانزٹ کے غلط استعمال کے خلاف کوششیں خوشی کا باعث ہیں. پاکستان بزنس کونسل
پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ کے غلط استعمال کے خلاف کوششیں خوشی کا باعث ہیں، افغان کالی چائے نہیں پیتےتو درآمدکیوں کرتے رہے؟ جبکہ پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے پاکستان میں کپڑے،کاسمیٹک، ٹائر،کالی چائے، میوہ جات اور گھریلوسامان اسمگل ہو رہا تھا، افغان ٹرانزٹ کا غلط استعمال ملکی معیشت اور صنعتی افرادی قوت کو بے روزگار کر رہا تھا، مک کو ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں بھی نقصان ہو رہا تھا۔
تاہم اعلامیے میں کہا گیا کہ افغان سبز چائے پیتے ہیں تو یہ ان کی ضرورت کے مطابق منگوانےکی اجازت ہونی چاہیے لیکن افغان کالی چائے نہیں پیتےتو درآمدکیوں کرتے رہے؟ جبکہ پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہےکہ ٹرانزٹ ٹریڈ میں منگوائی جانےوالی اشیاء افغانستان کی طلب کےمطابق ہونی چاہیے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں منگوائے جانے والے خام مال کا دائرہ کار جانچا جانا چاہیے، افغانستان میں جو صنعتیں نہیں ان کا خام مال بھی ٹرانزٹ ٹریڈ میں آرہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں 2 ججز کی خالی نشستوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو خط لکھ دیے
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 ، نیوزی لینڈ نے آنگلینڈ کو 9 وکٹو ں سے ہرا دیا
فیفا ورلڈ کپ 2034 کا انعقاد؛ میزبانی کیلئے بحرین اور کویت نے سعودیہ کی حمایت کردی
جی میل نے نیا فیچر متعارف کروا دیا
اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر عہدے سے فارغ
استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری
الیکٹرک موٹر سائیکل بنانے کے لیے 31 کمپنیوں کو لائسنس جاری
سونے کی قیمتوں میں کمی