سینئر اداکارہ جویریا عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ دنیا میںعزت کروانے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ طریقہ یہ ہےکہ آپ دوسروںکو عزت دیں. آپ دوسروںکو عزت دیںگے ان کو سپیس دیں گے تو دنیا بھی آپ کی عزت کریگی ، آپ کواچھے لفظوں میںیاد رکھے گی. انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ میرے مزاج میںبہت ٹھہرائو آیا ہے. میںپہلے بہت غصہ کیا کرتی تھی اور بات بات پر لڑ پڑتی تھی ، لیکن میںنے وقت کے ساتھ ساتھ اپنی اس عادت کو کنٹرول کیا. اور میں نے زندگی میںایک اور چیز پچھلے چند برسوں میںسیکھی ہے کہ
جو بھی فیصلہ کریں وہ سوچ سمجھ کر کریں. کل کو پچھتانے سے بہتر ہے کہ ہم کوئی بھی فیصلہ سوچ سمجھ کر کر لیں. ”انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم کسی کے ساتھ اچھا نہ کریں اور ہمارے ساتھ اچھا ہو” دنیا مکافات عمل ہے یہ چیز اگر ہم لوگ سمجھ جائیں تو ہم کسی کےساتھ برا کرنے کا سوچیں گے بھی نہیں. انہوں نے کہا کہ ہمیںچاہیے کہ ہم اپنے بچوں کو بھی تحمل سے بات اور فیصلے کرنے کی عادت ڈالیں.یاد رہے کہ جویریا عباسی شمعون عباسی کی سابقہ اہلیہ ہیں اور جب سے ان کی شمعون عباسی کے ساتھ طلاق ہوئی ہے انہوں نے دوسری شادی نہیںکی.