سائفر کیس، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کیس کی سماعت ہوئی
چئیرمین پی ٹی اآئی کی لیگل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ،بریسٹر سلمان صفدر، شیر افضل مروت، راجہ یاسر، عمیر نیازی، نعیم حیدر پنجوتھہ نیاز اللہ نیازی لیگل ٹیم میں شامل ہیں
عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی،چیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو چالان کی نقول تقسیم کر دی گئی،آج فرد جرم عائد نہ ہو سکی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی گئی
شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جج ابوالحسنات کی صدارت میں سماعت ہوئی ،چیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے میں اور سلمان صفدر پیش ہوئے ،جج صاحب کو بتایا کہ چالان کی نقول کے بغیر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی،چیرمین پی ٹی آئی کو پنجرہ نما کمرے میں رکھا گیا ہے ،جج صاحب کو بتایا گیا کہ چیرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے حقوق کی خلاف ورزی ہے ،چیرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کھ واقعات میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے .22 افراد کے ذریعے بیان حلفی لیئے گئے، چیرمین پی ٹی آئی کےملٹری کورٹس ٹرائل کی کوشش کی جارہی ہے ،آج تفصیلی پریس کانفرنس کروں اور حقائق سے آگاہ کروں گا ،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا ٹرائل جہاں بھی ہو ورکرز اطمینان رکھیں ،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ورکرز خیبر پختونخوا میں کنونشن کا انعقاد کریں ،جیل میں ہونے والی سماعت کو ہم دوبارہ عدالت میں چیلنج کرنے جارہے ہیں
بیرسٹر سلمان صفدر سماعت کے فورا بعد شیر افضل مروت کی میڈیا ٹاک پر برہم ہوگئے، میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کو باقی وکلاء کا انتظار کرنا چاہئیے تھا،جیل ٹرائل سے متعلق بریفنگ میں خود دیتا ہوں آئندہ ایسا ہوا تو سخت ایکشن لونگا،سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست مسترد کر دی ہے ،آج کی سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی ہوئی ہے، نقول کی کاپیاں تقسیم کر دی گئی،ہمیں 7 روز کا وقت دیا جانا چاہئے تھا،ہمیں وقت نہیں دیا گیا،ایسا لگ رہا ہے کہ اس کیس کے حوالے سے بہت جلدی فیصلہ کیا جائے گا،سائفر کی اصلی حقیقت کوئی بھی نہیں،چیرمین پی ٹی آئی پر سائفر تبدیلی کا الزام ہے،جیل ٹرائل جلد بازی میں کیا جارہا ہے،رہائی کے بعد جیل ٹرائل ختم ہو جاتا ہے،چیرمین پی ٹی آئی بار بار کہتے رہے کہ عدالتوں میں فئیر ٹرائل کیا جائے،چیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے حوالے سے رشتہ داروں اور وکلاء سے لاعلم رکھا گیا،جیل ٹرائل میں میڈیا کا داخلہ نہیں ہے، سلمان اکرم راجہ اس کو عدالت میں چیلنج کریں گے،جیل ٹرائل کی بجائے اوپن ٹرائل ہونا چاہئے، میڈیا کو بھی اجازت ہونی چاہئے،
قبل ازیں اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے شاہ خاور اڈیالہ جیل پہنچ گئے،اسپیل پراسیکیوٹر ایف آئی اے شاہ خاورنے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت مقرر ہے، گزشتہ سماعت پر ملزمان نے چالان کی نقول وصول کرنے سے انکار کیا تھا، عدالت کا حکم ہے کہ آج فرد جرم عائد ہوگی اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، فرد جرم عائد ہونے کے بعد استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ اور مقدمہ کا ٹرائل شروع ہوتا ہے، گواہان کی شہادتیں مکمل ہونے کے بعد ملزم کا بیان ہوتا ہے، اگر ملزمان کی شہادت صفائی ہوتی ہے تو انکو دفاع کا پورا موقع دیا جائے گا،زیادہ سے زیادہ سزا کیپیٹل سینٹینس، چودہ سال یا کم سے کم جرم میں دو سال سزا ہوتی ہے،
چئیرمین پی ٹی آئی کے ترجمان عمیر نیازی نےاڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی سماعت میں نقول ہی تقسیم ہونی چاہئیے گزشتہ سماعت پر نقول تقسیم نہیں ہوئی،پراسیکیوشن کی سیکشن چودہ کی درخواست عدالت نے منظور نہیں کی، جیل میں سماعت ان کیمرہ نہیں میڈیا کو رسائی ہونی چاہئیے اس پر آج بات کرینگے، یہ چاہ رہے ہیں توشہ خانہ کی طرح اس مقدمے کا فیصلہ بھی سنایا جائے،
جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا
جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام
عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو