حماس کے اسرائیل پرسات اکتوبر کے حملے کے بعد اسرائیل کی جوابی کاروائی میں غزہ پر مسلسل بمباری، حملے جاری ہیں، اسرائیلی حملوں میں 2800 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں
اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے فلسطینی شہریوں کے لئے مشکلات بڑھ گئی ہیں، خوراک،پانی ،بجلی کی سہولیات ختم ہو چکی ہیں، کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں شہری اسرائیلی حملوں سے بچنے کے لئے قیام کر سکیں،عمارتوں پر بمباری سے عمارتیں ملیا میٹ ہو چکی ہیں،شہید ہوانے والوں میں ایک ہزار بچے اور چار سو سے زائد خواتین بھی شامل ہیں،اسرائیلی حملوں سے دس ہزار شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، ایک ہزار کے قریب لاشیں عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جن کو نکالنے کا کام جاری ہے.
امریکا اور اسرائیل کے درمیان امدادی سامان غزہ بھیجنے پر اتفاق
اسرائیلی حملوں سے غزہ میں ہر طرف تباہی نظر آتی ہے، ہسپتال،سکول،کچھ بھی محفوظ نہیں ہر طرف لاشیں، زخمی، چیخ و پکار، اموات اتنی کہ لاشوں کو ٹرک میں ڈال کر اجتماعی قبریں بنا کر دفن کیا جا رہا،ایسے میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل سے غز ہ میں امداد بھجوانے کا کہا لیکن اسرائیل نہ مانا بلکہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں کام کرنے والی ایمبولینس گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا، طبی عملے کے ارکان بھی شہید ہو چکے ہیں تو کئی ایمبولینس گاڑیاں بھی تباہ ہو چکی ہیں،
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ امدادی سامان بھیجنے سے متعلق امریکی وزیرخارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم سے 8 گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں امدادی سامان غزہ بھیجنے پر اتفاق کیا گیاہے، امریکی وزیر خارجہ اسرائیل کا دوسری بار دورہ کر رہے ہیں،پہلے دورے کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کا دورہ کیا تھا.
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا یہ دورہ اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کے لئےہو گا،اردن اور مصر بھی جائیں گے اور سربراہان مملکت سے ملاقات کریں گے،بلنکن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو حق حاصل ہے کہ وہ حماس سےلوگوں کو محفوظ بنائے،امریکی کمانڈر مائیکل کوریلا صدر جوبائیڈن کی آمد سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی شہر، تل ابیب پہنچ گئے ہیں،
امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹویٹر پر کہا کہ وہ اسرائیل کا دورہ کریں گے، حماس کے اقدامات فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے بنیادی اصولوں سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔کچھ بنیادی اقدار ہیں جن کا ہمیں بطور امریکی مل جل کر رہنا چاہیے اور ان بنیادی اقدار میں نفرت، نسل پرستی، تعصب اور تشدد کے خلاف کھڑا ہونا شامل ہے، نفرت کی کارروائیاں ہماری بنیادی اقدار کے خلاف ہیں اور امریکہ میں نفرت کی کوئی جگہ نہیں ہے
وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟
اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی
بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ
اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟
اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی
حماس کا وجود مٹانا ہو گا،تاہم غزہ پر اسرائیلی قبضہ غلطی ہو گی،امریکی صدر
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش
سلامتی کونسل میں فسلطین،اسرائیل جنگ بندی کی قرارداد مسترد
اسرائیل کی غزہ پر بمباری، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کے لئے روس نے قرار داد پیش کی تھی جو چار ووٹوں سے مسترد کر دی گئی ہے،روس کو 15 رکنی باڈی میں نو ووٹ نہیں ملے، قرارداد کے حق میں چین، روس، متحدہ عرب امارات، میوزمبیق،گیبون نے ووٹ دیئے، قرارداد کی مخالفت میں امریکا، برطانیہ،فرانس ،جاپان نے ووٹ دیئے،روسی قرارداد پر چھ اراکین البانیہ، برازیل،گھانا، سوئٹزرلینڈ، مالٹا،ایکواڈو نے ووٹ ہی نہیں دیئے.