سابق وزیراعظم نواز شریف آج لاہور پہنچ رہے ہیں، اس حوالہ سے ن لیگی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے۔ میں اللّہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں۔ جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 سالوں میں سہے، شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو، اور انکے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے مگر جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شاید کسی اور کے حصے میں نہ آئے ہوں۔ پاکستان آج نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے، انشاءاللّہ ! آ جا تینوں اکھیاں اُڈیکدیاں ❤️خوش آمدید نواز شریف !
میری زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے۔ میں اللّہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں۔ جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 سالوں میں سہے، شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو، اور انکے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے مگر جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شائد کسی اور کے حصے میں…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 21, 2023
ن لیگی رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا میاں نواز وہاں کوئی جھوٹ نہیں بولیں گے نہ پہلے کبھی جھوٹ بول کر ووٹ لیا ہے، جھوٹے دعوے نہیں کریں گے، کروڑ نوکریاں ، 50 لاکھ گھر،انقلاب، تبدیلی بلکہ دل کی سچ بات کریں گے،میاں صاحب عوام کو لائحہ عمل دیں گے، جڑانوالہ میں ہمیں ٹرانسپورٹ نہیں مل رہی ، مجھے تو لگتا ہے جیسے انتخابات عروج پر ہوں،
قبل ازیں ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے جلسہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا جلسہ پاکستان اور اس خطے کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، پاکستانی عوام اس میں شریک ہو رہے ہیں، عوام کو پتہ ہے نواز شریف ہی ملک کو خوشحالی کی جانب لے کر جائے گا، آج نواز شریف کا دن ہے، کوئی منفی بات نہیں کروں گی.نواز شریف کی طرح کا لیڈر پاکستان میں نہیں ہے، یہ سب سیاسی جماعتیں جانتی ہیں، ہم پیپلز پارٹی کی عزت کرتے ہیں، ہم عزت کرتے والے لوگ ہیں، سب سیاسی جماعتوں کو عزت دیتے ہیں، ہمارے مخالفین بھی آج اسی پر نظر لگائے ہوئے ہیں کہ آج نواز شریف کی آمد ہے.مریم نواز اور حمزہ تین بجے پنڈال میں آجائیں گے،نواز شریف کے لئے پنڈال سج چکا ہے،نواز شریف لاہور ایئر پورٹ پر چار بجے تک پہنچ جائیں گے،
سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ ہو اہے
نواز شریف کا استقبال،خصوصی ٹرین کراچی سے روانہ
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.
پنڈال میں جلسے کے شرکا کی آمد کا سلسلہ شروع
نواز شریف کی آمد،طیارے پھینکیں گے پھول
نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،
نواز شریف کا استقبال،11 ہزا ر گاڑیاں آنے کا امکان
نواز شریف کا وطن واپسی پہنچنے پر ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا جانے کا امکان








