عرب وزراء خارجہ کا اجلاس،او آئی سی، عرب لیگ کا اجلاس رواں ہفتے ہو گا
سعودی عرب میں او آئی سی اور عرب لیگ کا غزہ کے مسئلہ پر ہنگامی اجلاس رواں ہفتے ہو رہا ہے، اجلاس سے قبل عرب ممالک کے وزراء خارجہ کی ریاض میں ملاقات ہوئی ہے
عرب لیگ کے اجلاس سے قبل تیاریوں کے سلسلہ میں عرب وزراء خارجہ کی ملاقات ہوئی، اس ضمن میں عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دن ہونے والے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس سے پیغام جاناچاہیےکہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور فلسطینیوں کی حمایت کیلئے عرب ممالک کیا حکمت عملی اختیار کرنے جا رہے ہیں، اجلاس میں اسرائیلی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا جائے
عرب لیگ وزرائے خارجہ کی اس اہم ملاقات کے دوران سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پناہ گزین کیمپوں پر حملے کرکے سینکڑوں فلسطینیوں کو شہید کرنے پر اسرائیل کی شدید مذمت کی
او آئی سی کا اجلاس اتوار کو ہو گا، پاکستانی وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شرکت بھی متوقع ہے،ایرانی صدر کئی برس بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور اجلاس میں شریک ہوں گے
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے،وزیراعظم ریاض میں منعقدہ او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،او آئی سی کا ہنگامی اجلاس فلسطین کی موجودہ صورتحال پر طلب کیا گیا ہے،نگران وزیراعظم او آئی سی رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش
اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ
ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب
غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری
اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی
اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید
فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان