اسلام آباد ہائیکورٹ،غزہ کی صورتحال پر سینیٹ کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست پر سماعت ہوئی
سینیٹر اعجاز چوہدری کی پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،سینیٹر اعجاز چوہدری کی جانب سے وکلاء عمیر نیازی اور خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے،وکیل نے کہا کہ ہم نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے درخواست دی لیکن عمل درآمد نہیں ہوا، سینٹ کا اجلاس کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا جائے،
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو سینٹ کی صوابدید ہے کہ وہ اپنے جس بھی ممبر کو بلائیں،یہ سینٹ کا اندرونی معاملہ ہے یہ عدالت ایسی کوئی ہدایات نہیں دے سکتی،وکیل نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں شرکت کی اجازت ہونی چاہئے، پہلے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے اسپیکر نے پروڈکشن جاری کئے تھے،اب سینٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر ہی جاری نہیں کئے جا رہے،چیئرمین سینٹ کو ہدایات دی جائیں کہ وہ پروڈکشن آرڈر جاری کریں،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا عدالت چیئرمین سینٹ کو ہدایات دے سکتی ہے؟ درخواست گزار سینٹ کا ممبر ہے سینٹ نے بلانا ہے کورٹ نے نہیں،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
اعجاز چودھری کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا مگر انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے، اعجاز چودھری پر نو مئی کے روز احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہونے کا الزام ہے ، اعجاز چودھری کی آڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ بیٹے کے ساتھ بات کرتے ہوئے فخریہ انداز میں کہتے ہیں کہ جناح ہاؤس میں ہم نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے








