کینیڈا میں یہودیوں کے 2 اسکولوں پر فائرنگ کی گئی ہے

کینیڈا کے شہر مونٹریل میں گزشتہ شب سکولوں‌پر فائرنگ کی گئی،دو الگ الگ مقامات پر تعلیمی اداروں‌کو نشانہ بنایا گیا، واقعہ کا صبح اس وقت پتہ چلا جب وہ سکول پہنچے اور دروازوں پر گولیوں کے نشان دیکھے،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں صبح آٹھ بیس پر سکول میں فائرنگ کی اطلاع ملی، جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں، فائرنگ اس وقت کی گئی جب سکول میں کوئی موجود نہیں تھا اور عمارتیں خالی تھیں،پولیس حکام کے مطابق دوسرے سکول پر فائرنگ کی اطلاع آٹھ بج کر پچاس منٹ پر ملی،دونوں‌سکولوں‌کو رات کو نشانہ بنایا گیا،پولیس حکام کے مطابق ہم تحقیقات کر رہے ہیں اگر اس ضمن میں کسی کے پاس کوئی معلومات ہیں تو پولیس کو فراہم کی جائیں

فیڈریشن سی جی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر یائر سلاک نے فائرنگ کے بعد بلائی گئی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آج صبح ہمیں پتہ چلا کہ ہمارے دو یہودی اسکول، ادارے جن میں ہم اپنے یہودی بچوں کو بھیجتے ہیں پر رات کو فائرنگ کی گئی، اب ہمیں ایک مختلف حقیقت سے نمٹنا ہے۔ کیوبیک میں تقریباً 300 سال کی تاریخ رکھنے والی یہودی کمیونٹی حملے کی زد میں ہے

یہ واقعات ایک ایسے وقت میں پیش آئے جب مونٹریال پولیس اسرائیل اور حماس کی جنگ کے دوران نفرت پر مبنی جرائم اور واقعات میں اضافے کی اطلاع دے رہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق 7 اکتوبر سے 7 نومبر 2023 کے درمیان یہودی برادری کے خلاف 73 نفرت انگیز جرائم اور واقعات رپورٹ ہوئے۔ پولیس فورس کی رپورٹ کے مطابق وہ اسی عرصے کے دوران مسلم کمیونٹی کے خلاف 25 نفرت انگیز جرائم اور واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ان مقدمات کے سلسلے میں گرفتاریاں کی گئی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے ہی شہر میں قائم ایک عبادت گاہ کو بھی آگ لگانے کا واقعہ رونما ہوچکا ہے اس کے علاوہ کنکورڈیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں اور اسرائیل کے حامی طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئی ہیں،اس واقعے پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ مجھے علم ہیں کہ اس وقت جذبات ابھرے ہوئے ہیں اور لوگ خوفزدہ ہیں لیکن ایک دوسرے پر حملے کرنے والے ہم کینیڈین میں سے نہیں ہیں

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

 فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

Shares: