شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنیکی درخواست پر سماعت ملتوی

0
122
faizabad

سندھ ہائیکورٹ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

نیب اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے،نیب کی جانب سے درخواست پر جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کر لی گئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب و دیگر حکام کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ،وکیل خواجہ نوید نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے وقت نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا،شاہد خاقان عباسی پر سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تعیناتی کا الزام ہے،شاہد خاقان عباسی نے ریفرنس میں ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی، عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی ،درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ،نیب و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

شہداء فورم کا فوجی عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ

سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار

سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں سے متعلق درخواستیں، فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 18 جولائی 2019 کو قومی احتساب بیورو نے مائع قدرتی گیس کیس میں گرفتار کیا تھا اور انہیں فروری 2020 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہا گیا گیا تھا۔ان پر الزام ہےکہ انہوں نے اس وقت قوائد کے خلاف ایل این جی ٹرمینل کے لیے 15 سال کا ٹھیکہ دیا، یہ ٹھیکہ اس وقت دیا گیا تھا جب سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں شاہد خاقان عباسی وزیر پیٹرولیم تھے۔

بعدازاں 3 دسمبر 2019 کو نیب نے احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس دائر کیا تھا، جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے سابق چیئرمین سعید احمد خان سمیت 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

Leave a reply