لاہور کے حلقے این اے 128 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے
استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری 172576ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں ،سلمان اکرم راجہ 159024ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،ن لیگ کا اس حلقے میں کوئی امیدوار نہیں تھا، ن لیگ نے عون چودھری کی حمایت کر رکھی تھی،پیپلز پارٹی کے عدیل غلام محی الدین ،جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ،جے یو آئی کے غضنفر عزیز اس حلقے سے امیدوار تھے، اس حلقے سے کل 22 امیدوار میدان میں تھے،این اے 128 لاہور میں گلبرگ،ماڈل ٹاون۔فیروز پور روڈ۔گارڈن ٹاون،علامہ اقبال ٹاون،فیصل ٹاون۔گلاب دیوی ہسپتال شامل ہیں،کل آبادی – 9لاکھ 52ہزار ہے،رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد – 6لاکھ 78ہزار ہے،مرد ووٹرز – 3لاکھ 48ہزار ہیں،خواتین ووٹرز – 3لاکھ 30ہزار ہیں،کل پولنگ اسٹیشن – 433بنائے گئے تھے،این اے 128 لاہور میں صوبائی اسمبلی کے پانچ حلقوں پی پی 156، پی پی 161، پی پی 169، پی پی 170 اور پی پی 171 کے مختلف علاقے شامل ہیں.

لاہور ہائی کورٹ نے این اے 128 کا نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا
لاہور ہائیکورٹ: این اے 128 میں آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کو ووٹوں کی گنتی میں شامل کرنے نہ کا معاملہ ،لاہور ہائیکورٹ نے این اے 128 کے ریٹرنگ آفیسر کو فوری طلب کرلیا ،جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے این اے 128میں نتائج سے متعلق فارم 47 پر عمل درآمد روک دیا، لاہور ہائی کورٹ نے 12فروری کو فریقین سے جواب طلب کرلیا، کمرہ عدالت میں فیصلے کے وقت سلمان اکرم راجہ اور ان کی اہلیہ موجود تھے، الیکشن کمیشن کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد سلیم پیش ہوئے

قبل ازیں این اے 128 سے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ نے ووٹوں کی گنتی میں بیٹھنے کی اجازت نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ریٹرنگ آفیسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا . درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ این اے 128 سے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑ رہا ہوں ،الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابی نتائج میں امیدوار کی موجودگی ضروری ہوتی ہے،ریٹرنگ آفیسر نے ووٹوں کی گنتی کے عمل سے باہر کر دیا ہے، عدالت ریٹرنگ آفیسر کو امیدوار کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کرنے کا حکم دے،

کاالا کوٹ پہن کر یہ کالے کوٹ کی عزت کو پامال کرتے ہیں،عون چودھری
دوسری جانب عون چودھری نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیت پر حلقے کی عوام اور مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میری جیت میں کوئی گیدڑ سنگھی نہیں ، ان کے لوگوں نے کل ہمارے لوگوں پر فائرنگ کی، کالا کوٹ پہن کر یہ کالے کوٹ کی عزت کو پامال کرتے ہیں، میں نے ایک بھی بیان نہیں دیا میڈیا پر کل، صرف معاملہ اللہ پر چھوڑا اور اسی کا شکر ادا کرتا ہوں ، میرے حلقے میں گجر برادری کا کم ازکم 50 سے 60 ہزار ووٹ ہے ،شیروں کے لیڈر ، بانی پی ایم ایل این نے کل مجھے ووٹ ڈالا، میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ انکی لیڈرشپ نے مجھے ووٹ ڈالا،

این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے

آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

صوابی، این اے 20، ادینہ گاؤں میں خواتین ووٹر پر پابندی لگا دی گئی

سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

Shares: