مولانا جذبات میں بہہ گئے، بڑا اعتراف،سیاسی کھیل فیصلہ کن مرحلے میں داخل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ عون چودھری نے دھواں دھار پریس کانفرنس کی لیکن اس کا مستقبل کیا ہے، اگر سیٹ نہیں ملتی تو مخدوش مستقبل ہے، یہ الیکشن کافی لوگوں کی سیاست کا آخری الیکشن ہے،
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس وقت سنگل لارجسٹ پارٹی ہے، اس میں کوئی شک نہیں،دھاندلی کے الزامات بڑے مضبوط ہیں، لوگ ان کی بات پر یقین کر رہے ہیں،امریکہ، اقوام متحدہ بھی کہہ رہے ہیں، گارڈین نے بھی لکھا،پی ٹی آئی کی جانب سے میڈیا کو دھاندلی بارے ویڈیو دکھائی گئیں،میں مانتا ہوں کچھ میں شاید ہوا ہو، میں سمجھتا ہوں ن لیگ کو بھی چاہئے ،باقیوں کو بھی چاہئے کہ پی ٹی آئی حکومت بنائے ووٹ دے دیں گے تاکہ افراتفری کی جو صورتحال آئی ہوئی ہے وہ ختم ہو، لوگوںکو پتہ چلے کہ کوئی جان بوجھ کر مارنے کی کوشش نہیں کر رہا
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنما جو مرضی کہیں، شاندانہ گلزار کو میں نہیں جانتا، وہ کہتے ہیں کہ 55 سیٹیں پنجاب سے چھینی گئیں، اس طرح تو ہر ایک سے مینڈیٹ چوری ہوا، 36 ملین ووٹ ملے یا نہیں یہ کاؤنٹ کر کے بتا سکتاہوں ،یہ ایک کلیم ہے،اب انہو ں نے دوبارہ لابنگ فرمز کو متحرک کیا ہے کہ میڈیا پر یہ سب کچھ آئے،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا کے بیان کی تردید ہوئی ہے، باجوہ صاحب کہتے ہیں کہ مولانا صاحب کو حقائق درست کرنے چاہئے، کیونکہ فیض اسوقت ڈی جی آئی نہیں تھے، جے یو آئی کہتی ہے کہ دو بار مولانا کی ملاقات ہوئی، اب مولانا کہتے ہیں کہ میرے کل کے بیان کو اگنور کر دیا جائے، کیسے اگنور کر دیں، آپ اتنے بڑے لیڈر ہیں، اب پنڈورا باکس کھل گیا،پی ٹی آئی نے اس انٹرویو سے بہت کھیلا ہے،کل میں نے ایک بات کہی تھی کہ بہت سے سوالات اٹھتے ہیں جو اسوقت اینکر کو مولانا سے پوچھنے چاہئے تھے لیکن نہیں پوچھے، میں ہوتا تو وہیں سوال پوچھتا اور ایک کلیرٹی آ جاتی، اب زبان کا پھسلنا، یہ بیکا ر باتیں ہیں، انہوں نے ایک انٹرویو میں نہیں دو انٹرویو میں باتیں کیں، اس کے بعد وہ پی ٹی آئی والوں سے ملے ، وہ انٹرویو کرنے والے کمزور تھے اگر کوئی تگڑا منصور علی خان، شاہزیب خانزادہ ،مہر بخاری،کاشف عباسی یا میں ہوتے تو ان سے سوال کرتے، اس بات سےنکلنے نہ دیتے، اب مولانا کے بیانات کی تحقیقات کیا ہونی ہیں، جب وہ بیان سے ہی پھر گئے ہیں
پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر
پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل
"عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری
جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار
جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان
انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی
میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری
مولانا نے کشتیاں جلا دیں، واپسی ناممکن،مبشر لقمان کو کیا بتایا؟ کہانی بے نقاب
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی سپیکر قومی اسمبلی، سلیم مانڈوری والا چیئرمین سینیٹ اور آصف زرداری صدر ہوں گے، راجہ پرویز اشرف بھی سپیکر کے امیدوار ہیں تا ہم فوقیت یوسف رضا گیلانی کو ملے گی.