علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

0
138
ali amin

پشاور ہائیکورٹ ،نامزد وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم خان اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نامزد وزیراعلی ہے پرانے کیسز میں ان کو گرفتار کرنے کا خدشہ ہے۔ پنجاب پولیس یہاں گھوم رہی ہے, ان کو گرفتاری کا خدشہ ہے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس پنجاب سے یہاں آکر کیسے اس کو گرفتار کرسکتی ہے۔ عدالت نے فریقین کو علی امین گنڈاپور کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا،عدالت نے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی

کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات، سیاسی جماعتوں کا ردعمل

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کہ  پاکستان میں ہمارے اوپر جعلی ایف آئی آر درج کی گئیں،پی ڈی ایم کا سربراہ کہہ رہا ہے عمران خان کے خلاف سازش ہوئی ، روایات کو بدلنا ہے تو لاقانونیت میں ملوث افراد کو سزا دینی ہوگی، صوبے کا حق دینا پڑا ،این ایف سی اور ہائیڈرل کے پیسوں کےلئے ٹائم دینگے ،یہ نہ سوچیں کہ صوبے کا حق نہیں دینگے ، عمران خان جو فیصلہ کرینگے وہ سب کو قبول ہوگا،جو لوگ تکالیف سے بھاگے ہیں ان کی جگہ نہیں ، ہمیں پتہ چلا کہ سخت حالات میں کس نے مقابلہ کیا ہے ، صوبائی کابینہ کےلئے وزراء کےلئے نام شارٹ لسٹ کرلئے ہیں فیصلہ عمران خان کرینگے ، شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار اصلاح کرلیں ورنہ سزا کےلئے تیار ہو جائیں،

Leave a reply