خواتین وارڈنز کئی شعبوں میں مرد وارڈنز سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہیں،سی ٹی او لاہور

0
130
lady warden

لاہور ٹریفک پولیس کا وویمن ڈے پر تمام خواتین کو سلام،

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ اسلام خواتین کے حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا علمبردار ہے، خواتین کی عزت و تکریم کا تحفظ، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، ویمن ڈے کا مقصد انکی صلاحیتوں کا اقرار، اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم کرنا ہے، زندگی کے کسی بھی شعبے میں خواتین کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، پنجاب پولیس میں خواتین آفیسرز اہم ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں، ٹریفک پولیس میں خواتین کی بڑی تعداد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے،  لیڈی وارڈنز ایجوکیشن، ٹکٹنگ، لائسنسنگ دفاتر میں انتہائی احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں، بحثیت معاشرہ ہمیں عورت کو اس کے حقوق دلانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،اچھا لب و لہجہ، نرم مزاجی اور خوش گفتاری لیڈی وارڈنز کی پہچان ہے، لیڈی وارڈنز نہ صرف سٹرکوں بلکہ دفاتر ہائے میں وارڈنز کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کئے ہوئیں ہیں،  میگا ایوٹ، مذہبی تہوار، کرکٹ میچ یا پھر روڈ سیفٹی کامعاملہ، لیڈی وارڈنز ہرطرف شہریوں کی خدمت کرتے ہوئے نظر آتی ہیں،

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ لیڈی وارڈنز کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مثالی اقدامات کئے گئے ہیں، لیڈی وارڈنز کئی شعبوں میں مرد وارڈنز سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہیں، آئیے آج ہم خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کے عزم کی تجدید کریں،

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
یپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہورپولیس میں خدمات انجام دینے والی خواتین محکمے کا فخر ہیں -ان خواتین نے قانون کی حکمرانی کے ساتھ ساتھ امن عامہ کے قیام میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیاہے،یہ بات انہوں نے خواتین کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کہی۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے مختلف ونگز میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔سی سی پی او نے کہا کہ لاہور پولیس میں ڈیوٹی انجام دینے والے خواتین نے شبانہ روز محنت اور لگن سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور ہراسگی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس دیگر طبقات کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین کے قانونی حقوق کے تحفظ کے ایجنڈے پر کاربند ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی سیفٹی کیلئے”نیور اگین“ ایپ متعارف کروائی جا رہی ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ وویمن سیفٹی ایپ،ہیلپ لائن 1242اوراینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل کے ذریعے خواتین کا موثر تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے

ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی خواتین سولجرز نے کی قومی دفاع میں ایک نئی روایت قائم

خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے ،وزیراعظم

قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

یومِ خواتین مریم نواز کے نام، تحریر:محمد نورالہدیٰ

خواتین کو با اختیار بنا نے کیلیے صلاحیتوں کو نکھارنے پر کام کرنا ہو گا،نیلوفر بختیار

عورت مارچ رکوانے کے لئے درخواست خارج

عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں

Leave a reply