ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی خواتین سولجرز نے کی قومی دفاع میں ایک نئی روایت قائم

0
143
fc balochistan

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
پاکستان کی بہادر خواتین کو آج خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، ایسے میں‌ ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی خواتین سولجرز قومی دفاع میں ایک نئی روایت قائم کررہی ہیں، ایف سی بیٹل اسکول میں یہ بہادر بلوچ بہنیں، بہترین ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں تاکہ دشمنوں کوزوردار جواب دیا جا سکے،روزانہ کی بنیاد پر ان خواتین سولجرز کو فٹنس کے لیے سخت سے سخت ٹریننگ کروائی جاتی ہے جو ان کی پیشہ ورانہ تربیت کا ایک اہم حصہ ہے، کھیل کا میدان ہویاجنگ کامیدان، بلوچ قوم کی ان بہادر بیٹیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گی،یہ پاکستان کی بیٹیاں اپنے بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاتے ہوئے ملک کی حفاظت میں ساتھ ساتھ ہیں۔ پاکستان کی ان بیٹیوں کی ہمت ،بہادری اورہماری بلوچ بہنوں کا جذبہ دیکھ کر یقیناً ہم سب کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں

پاکستانی خواتین دفاع وطن کے لئے مردوں کے شانہ بشانہ شاندار خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ خواتین نہ صرف مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں بلکہ وہ قیادت اور فیصلہ سازی میں بھی برابر کی شریک ہیں،پاکستان آرمی میں پہلے خواتین صرف طِب کے شعبے سے وابستہ تھیں۔ آج خواتین کور آف سگنلز، الیکٹریکل اینڈ مکینکل انجیئرنگ، آرڈیننس، آرمی سروسزکور،میڈیکل کور، ایجوکیشن برانچ، ایڈمن اینڈ سروسز، پبلک ریلیشنز، لابرانچز کے علاوہ بحریہ اور پاک فضائیہ کے مختلف شعبوں بشمول جی ڈی پائلٹ کے اپنی کارکردگی کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اس کی ایک زندہ مثال ہیں جو اسلامی دُنیا کی پہلی خاتون سرجن جنرل بنیں۔ میجر سلمیٰ ممتاز کو 1971  کی جنگ میں خدمات کے جذبے پر فلورنس نائٹ اینگل کے اعزاز سے نوازا گیا۔

فلائیٹ لیفٹینٹ عائشہ فاروق پہلی پاکستانی خاتون فائٹر پائلٹ تھیں۔ فلائینگ آفیسر مریم مختیار شہید کو فرض شناسی کے اعزاز میں تمغہ بسالت کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس وقت پاکستانی خواتین اقوامِ متحدہ چھتری تلے امن مشن کا حصہ ہیں۔

عالمی امن کے لئے شاندار خدمات پر اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی Women Peace Keepersکی خدمات کو انتہائی متاثر کُن اور قابلِ تقلید قرار دیا۔ 2020ء میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی خواتین کے15رکنی امن دستے کو بہترین کارکردگی پر تمغوں سے نوازا۔

اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ آف پولیس، سیدہ شہر بانو نقوی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے، فروری2024 کو لاہور کے اچھرہ بازار کے مشتعل ہجوم سے ایک خاتون کو بحفاظت نکالا۔

پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں۔ یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں، یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے

خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے ،وزیراعظم

قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

یومِ خواتین مریم نواز کے نام، تحریر:محمد نورالہدیٰ

خواتین کو با اختیار بنا نے کیلیے صلاحیتوں کو نکھارنے پر کام کرنا ہو گا،نیلوفر بختیار

عورت مارچ رکوانے کے لئے درخواست خارج

عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں

Leave a reply