اسد طور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

0
130
asad toor

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں صحافی اسد طور کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے صحافی اسد طور کے جسمانی ریمانڈ کی نظرثانی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، دوران سماعت عدالت میں عدالت میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے مطابق 30 روز کا جسمانی ریمانڈ لے سکتے ہیں، اسد طور کا مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے، وائس میچنگ کی ہے، مزید الیکٹرانک ڈیوائسز اسد طور سے برآمد کرنی ہیں ، جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسد طور کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا ہے؟ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا پہلے آپ کی عدالت میں پیش کریں،ٹیکنیکل رپورٹ اسد طور پر درج مقدمے سے پہلے کی ہے، عدلیہ پر بیان بازی کرنے کا الزام سرکاری ادارے میں ہی شامل ہوتا ہے،

جج طاہر عباس سِپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کو کہیں کہ اپنے مائنڈ سے آرڈر کریں، میں نظرثانی درخواست پر فیصلہ اپنے حساب سے کروں گا

بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے اسد طور کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسد طور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے مزید جسمانی ریمانڈ مسترد کردیا، اپیل کو نمٹایا جاتا ہے،اسد طور کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا بھی مسترد کر دی گئی.

واضح رہے کہ سرکاری افسران کیخلاف منفی مہم چلانے پر جے آئی ٹی بنائی گئی تھی، جس کے بعد ایف آئی اے نے اسد طور کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد طور کو ہراساں نہ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تا ہم ایف آئی اے نے  اسد طور کو گرفتار کر لیا تھا،اسد طور کی گرفتاری پر صحافیوں نے بھی احتجاج کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ انہیں رہا کیا جائے.

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

شہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

یونیورسٹی میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت،عدالت میں درخواست دائر

کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

محکمہ صحت لاہور کا کمال،سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی

:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

غریدہ فاروقی کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم، حکومت کا نوٹس

اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا،ایف آئی اے حرکت میں،صحافی بھی طلب

Leave a reply