قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نو منتخب رکن اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے شور شرابے میں حلف اٹھا لیا اپوزیشن کی جانب سے آصفہ بھٹو زرداری کے حلف کے دوران شور شرابے پر عبد القادر پٹیل نے اپوزیشن کو پوائنٹ آف آرڈر نہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کورم کی نشان دہی کر دی حکومتی اتحادی اور جمیعت علمائے اسلام کے اراکین نے بھی ایوان سے واک آؤٹ کیا کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا .

قومی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں دہشت گردی اور قدرتی آفات میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا کی گئی دعا مولانا عبدالغفور حیدری نے کروائی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نو منتخب رکن اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے حلف اٹھا لیا حلف کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان نعرے بازی کرتے رہے،فارم 47 والے نامنظور جبری سلیکشن جبری الیکشن نامنظور کے نعرے لگاتے رہے، گیلری سے مہمانوں نے پیپلزپارٹی کے حق میں نعرے لگائے آصفہ بھٹو کے حلف لینے کے بعد فورا ایوان میں رجسٹرڈ پر دستخط کئے، پیپلزپارٹی کے ارکان نے ٍڈیسک بجائے ایوان میں موجود گیلری میں موجود مہمانوں نے پیپلزپارٹی کے حق میں شدید نعرے لگائے ،اجلاس میں پیپلز پارٹی کے اراکین آصفہ بھٹو زرداری کو ان کی نشت پر جا کر مبارکباد دیتے رہے ،

قومی اسمبلی،شیر افضل مروت کی درخواست پر بہاولنگر پولیس کے زخمی افسران کے لیے دعا
مولانا عبدالغفور حیدری نے شہداء مختلف حادثات اور آفات میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا کرائی، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی درخواست پر بہاولنگر پولیس کے زخمی افسران کے لیے بھی دعا کرائی گئی، مولانا عبدالغفور حیدری نے دوبارہ ایوان میں دعا کرائی ،عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ آج کوئی پوائنٹ آف آڈر نہیں ہوگا ۔اس کےبعد عبدالقادر پٹیل نے کورم کی نشاندہی کردی ۔جس کے بعد حکومتی ارکان ایوان سے چلے گئے ،سنی اتحاد کونسل (تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان بشمول اہوزیشن نے نعرے لگائے کہ بھاگ گئے ۔عبدالقادر پٹیل. مولانا عبدالغفور حیدری کے پاس گئے اور ان کو ایوان سے جانے کا کہاجس کے بعد جےیو آئی کے ارکان بھی ایوان سے واک آؤٹ کرگئے ایوان میں 64ارکان ہیں ایوان کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا

ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے آصفہ بھٹو کو قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔ سلمان مراد نے کہا ہے کہ عکس بے نظیر ایوان میں آ گئی ہے ، آصفہ بھٹو غریب عوام اور خصوصا خواتین کے موثر آواز ثابت ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بعد آصفہ بھٹو کے ایوان میں پہنچنے پر یقیننا محترمہ بے نظیر کی روح خوش ہوگی ،اس ملک کی جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام میں بھٹو خاندان کا خون شامل ہے

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالے کو ملی سزا

کپڑے اتارو،مجھے…دکھاؤ، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو مرد مجسٹریٹ کا حکم

،پشین میں جلسے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی گئی، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف عمر ایوب نےپارلیمنٹ ہاؤ س کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کا سیشن بہت ہی ضروری اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے تھا، حکومت حلف لیتے ہی وہاں سے بھاگ گئی،ہائی کورٹ کے ججز کے خطوط پر ہمارا مطالبہ تھا کہ فل کورٹ بینچ بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کے دیگر لوگوں کو سزائیں دلوانے کے پریشر کی نشاندہی کی گئی،پشین میں جلسے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی گئی، ہم محب وطن لوگ ہیں اس ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں.

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج کا ایجنڈا دیکھیں، حکومت نے رولز کی خلاف ورزی کی،حکومت نے یکم اپریل والا ایجنڈا آج پھر دہرایا، آصفہ بھٹو کے حلف پر ہر پاکستانی کا احتجاج بنتا ہے، ہمارے بندے کو اغوا کرواکے اس کو ممبر بنایا گیا،قوم کا ساڑھے 6 کروڑ کا نقصان کروا کے آصفہ بھٹو کا حلف لیا گیا،

Shares: