ہمارے ورکر رہنما جیل میں ہوں تو کس طرح ملک میں استحکام آئے گا،شبلی فراز

0
131
senate

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کی زیرصدرت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا
اجلاس مقررہ وقت سے صرف 5منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔چیئرمین سینیٹ نے شہادت اعوان عرفان صدیقی اور ثمینہ ممتاز زہری کو پرائززڈنگ افسر کا علان کردیا ۔فیصل ووڈا اور مولانا عبدالواسع سے چیئرمین سینیٹ نے حلف لیا۔قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے ٹیکس قوانین ترمیمی کے لیے خصوصی کمیٹی بنانے کی تحریک پیش کی جس پر خصوصی کمیٹی بنادی گئی ،اسحاق ڈار نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا بل چیئرمین نے خصوصی کمیٹی کو بھیج دیں ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے انتخابات ترمیم بل 2024ایوان میں پیش کیا بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے موشن پکچرز ترمیمی بل 2023ایوان میں پیش کیا بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔

جو کچھ ہمارے ساتھ ہورہاہے کل آپ کے ساتھ بھی ہوگا ،شبلی فراز
قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ میں عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں جس ثابت قدمی کے ساتھ جمہوریت اور عوام کے لیے قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہیں ۔ان پر سیاسی مقدمات بنا کر پابند سلاسل کیا گیا ہے مگر اس کے باوجود ان کی استقامت میں کمی نہیں ہوئی ان کی اہلیہ کو بھی جیل میں رکھا گیا ہے ۔ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ سیاسی قیدی اس وقت پاکستان میں ہیں 99فیصد قیدیوں کو تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے ہماری خواتین کو بھی قید رکھا گیا ہے اعجاز چوہدری کا پروڈکشن آرڈر کیا جائے ۔ جس طرح ہماری حکومت ختم کی گئی اس کی تفصیل پورا پاکستان جانتا ہے ۔ملک نے آئین اور قانون کی حکمرانی سے ترقی ہوگی ۔پنجاب حکومت کو ہم نے آئینی طریقہ سے ختم کیا تھا پنچاب میں الیکشن کرانے کے بجائے نگران حکومت بنائی گئی جس نے مظالم کی انتہاء کردی تھی آئین سے ماروہ اقدم ہوں گے تو ملک کا کیا بنے گا ۔الیکشن سے پہلے ہمارا انتخابی نشان واپس لیا ۔ ہمیں جو انتخابی نشان دیئے ان پر ہم نے کامیابی حاصل کی ۔ اس کے بعد ہمیں مخصوص نشستوں سے محروم کیا گیا ۔ اس ایوان میں ایک صوبے کو محروم کیا گیا ہے کے پی کے کے سینیٹرز ایوان میں موجود نہیں ہیں۔ یہ ایوان اپاہچ ہے ۔جنرل الیکشن صحیح نہیں ہوئے ہیں ۔الیکشن پر سب نے سخت اعتراضات کئے ہیں ۔ ہائیکورٹ کے جج خط لکھ رہے ہیں ہم ایک پرامن جماعت ہیں آئین کی حکمرانی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے ۔ ہمارے ورکر رہنما جیل میں ہوں تو کس طرح ملک میں استحکام آئے گا ۔ ہم سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت ہیں ہم حقیقت ہیں ۔یہ سسٹم عمران خان پر کھڑا ہے ۔ حکمران پارٹیوں کو بے وفاؤں نے یکجا کیا ہے ۔قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو ملک میں کون سرمایہ کاری کرئے گا ۔جو کچھ ہمارے ساتھ ہورہاہے کل آپ کے ساتھ بھی ہوگا ہم نہیں چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہو جس طرح ہمارے ساتھ ہورہاہے ۔ ہر اس کام کو روکنا ہے جو ایوان کے تقدس کے خلاف ہو۔ظلم کا نظام نہیں چل سکتا ہے ۔

میں صلح صفائی کے لیے مشہور تھا میں نے تحریک انصاف سے بات کی،اسحاق ڈار
قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ کاش یہ اچھی باتیں قائد حزبِ اختلاف دوسال پہلے کرتے تو یہ حالات نہ ہوتے ۔ میں نے الیکشن کے لیے فنڈز وقت پر جاری کئے تھے ۔ نگران حکومت نے اپنی ڈیوٹی ادا کی ۔ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی کے پی کے سے سینیٹرز کو ایوان میں ہونا چاہیے الیکشن کمیشن کا فیصلہ بھی سامنے ہے ۔ ہم اس میں مداخلت نہیں کرسکتے ہیں ۔ الیکشن ایکٹ میں پارٹی کے اندر الیکشن کا شق تحریک انصاف نے ڈالی اس پر ہی ان کو سزا ہوئی ہے پارٹی میں الیکشن نہیں کروائیں گے تو پارٹی کا نشان نہیں ملے گا ۔ میں صلح صفائی کے لیے مشہور تھا میں نے تحریک انصاف سے بات کی تھی جب انہوں نے دھرنا دیا تھا ۔9 مئی کو آپ نے ریاست پر حملہ کیا تھا جی ایچ کیو پر حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا ۔ جس کو الیکشن پر اعتراض ہے وہ متعلقہ فورم پر جائیں ۔ 2013میں ہم نے ملک کو ترقی پر لگایا مگر پاکستان کو نظر لگ گئی ۔اس ایوان کے تقدس کے لیے قائد حزب اختلاف کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں ۔24ویں معیشت کو 47ویں معیشت بناکر پاکستان کو برباد کیا گیا ۔ پاکستان کو کسی ملک سے قرض نہیں مانگنا چاہیے اس سے خودمختاری ختم ہو تی ہے ۔

سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ آئین میں الیکشن 90دن میں کرنے کا لکھاہے مگر اس کے ساتھ دیگر لوازمات بھی ہیں اس میں الیکشن ایک شرط ہے اور باقی بھی آئینی شرائط ہیں دس سال میں مردم شماری کرنا بھی ایک شرط ہے جس کے تحت دوبارہ حلقہ بندیاں ہونی ہوتی ہیں ۔

ایسے نہیں ہو سکتا کہ سرحدوں پر قربانیاں دینے والوں کا بار بار تماشا بنایا جائے،فیصل واوڈا
فیصل واوڈا نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب صحیح بات کہنے پر مجھے پارٹی سے نکالا گیا،اس وقت پارٹی ستاروں سے بات کر رہی تھی،پارٹی کے کچھ لوگ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں،ہمیں اپنے رولز کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،جو قوانین ہم بناتے ہیں ان پر عمل بھی ہم کروائیں گے،ایسا نہیں ہو گا کہ کوئی باہر سے صادق اور امین کے سرٹیفکیٹ دے،والدین اور خاندان سب کا ایک جیسا ہے ،میری والدہ ڈیتھ بیڈ پر تھی جب میرے خلاف اقدامات کیے گئے،میں بہت ضدی آدمی ہوں 10 روپے پر لاکھ لگانے والا آدمی ہوں،اپنے اوپر قوانین کا عمل درآمد نہیں ہوتا لیکن ہم پر کر دیا جاتا ہے،جب بھٹو صاحب کو پھانسی دی گئی 44 سال بعد انصاف دیا گیا،جس نے اس قلم کا غلط استعمال کیا ان سے سوال کیوں نہیں کیا جاتا،جب تک نظام درست نہیں ہو گا اس وقت تک 6 کو 9 اور 9 کو 6 کرنا مشکل ہو گا،دوہری شہریت کا حلف نامے اگر ہم پر لاگو ہے تو یہ ججز اور بیوروکریٹ پر بھی لاگو کروائیں گے،عدل کا نظام درست کئے بغیر بہتری نہیں آئے گی،کسی کی عزت نہ اچھالی جائے،ایسے نہیں ہو سکتا کہ سرحدوں پر قربانیاں دینے والوں کا بار بار تماشا بنایا جائے،رولز پر عملدرآمد کروانے کے لئے سینیٹ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا، میں ان لوگوں میں سے نہیں جنہوں نے نو مئی کے بعد اپنے چیئرمین کے خلاف پریس کانفرنس کی اور سیٹیں بھی اپنے پاس رکھیں،پی ٹی آئی کیجانب سے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے کی حمایت کرتا ہوں،میں اپنے خلاف ہونے والے اقدامات پر قانونی چارہ جوئی کروں گا،جناب چیئرمین میں ضدی آدمی ہوں اسٹینڈ لے لوں تو پھر کچھ نہیں دیکھتا، ایوان میں آج پہلا دن ہے ، کسی کانام لینا مناسب نہیں سمجھتا ، ایوان میں ایسے لوگ بھی ہیں جو چاروں طرف کھیل رہے ہیں ،ایوان میں چاروں طرف کھیلنے والوں کو بے نقاب کرنا پڑے گا ،

ایوان میں 7 آرڈیننس ایوان میں پیش کئے گئے ۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023، وزیر بحری امور قیصر شیخ نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان پوسٹل سروسز منیجمنٹ بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2023، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2023 ،فوجداری قوانین ترمیمی آرڈیننس 2023،نجکاری کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2023 اور اپیلٹ ٹربیونل آرڈیننس 2023 ایوان میں پیش کئے ۔

کونسی کمیٹی اپوزیشن کو جائے گی، کونسی حکومت کو ،ملکر طےکرتے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

متروکہ وقف املاک کی 14 سو47 ایکڑ زمین پر قبضہ ہے،وزیر قانون

عمران خان کی سابق معاون خصوصی کو حکومت میں عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا، دوبارہ کروائے گئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض عائد

ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Leave a reply