آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ہدایت پرپاک فوج کے سینئرکمانڈرز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے کسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات کی ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جنگ میں شہداء کی بے مثال قربانی کا اعتراف اور پاک فوج کی جانب سے بھرپورخراج عقیدت پیش کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہماری آزادی بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے، بحیثیت قوم شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف ایبٹ آباد میں شہید کسٹم انسپکٹر حسنین کے گھر پہنچ گئے، وزیراعظم نے شہید انسپکٹر کو قوم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے شہداء کے لواحقین کیلئے پیکیج کا اعلان بھی کیا،وزیراعظم نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر حسنین پر فخر ہے، انہوں نے ملک دشمن اسمگلرز کا مقابلہ کرتے ہوئے جان دی،شہباز شریف نے شہید انسپکٹر کی بیوہ اور بچوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں چیک پیش کیا، وزیراعظم نے شہداء کے لواحقین کے لیے پیکیج کا اعلان کیا، سپاہیوں کے لواحقین کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے اور گھر کے لیے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے،شہید افسران کے لواحقین کو ڈیڑھ کروڑ روپے اور گھرکےلیے ڈھائی کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے، شہداء کے بچوں کیلئے فری تعلیم اور انہیں مفت علاج بھی مہیا کیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل
کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل
بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید
ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل
ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل
شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل
شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید