کراچی،غیر ملکی شہریوں پر خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

0
97
gher mulki van

شہر قائد کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی لانڈھی میں غیرملکی شہریوں کی گاڑی پر خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آ ئی ہے

سی ٹی ڈی اور دیگر تحقیقاتی اداروں کی جانب سے مانسہرہ کالونی لانڈھی میں غیرملکی باشندوں کی گاڑی پر خودکش حملے کی تحقیقات کے دوران دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کی تفصیلات ملی ہیں، میڈٰیا رپورٹس کے مطابق جاپانی باشندوں پر ہونے والے خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کورنگی مہران ٹاؤن کے شوروم سے قسطوں پر حاصل کی گئی تھی، سی ٹی ڈی ٹیم نے شوروم مالک کے بیانات قلمبندکیا ہے ،2018ء ماڈل کی موٹر سائیکل 2020ء میں صدام حسین تھیم نامی شہری نے قسطوں پر خریدی، سی ٹی ڈی نے موٹر سائیکل خریدنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی ہے

شوروم مالک کے مطابق صدام حسین اپنے والد قربان علی کے ہمراہ موٹرسائیکل خریدنے آیا تھا، 45 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل تین ہزار روپے ماہانہ قسطوں پر فروخت کی، موٹر سائیکل حاصل کرنے والے افراد نے 3 اقساط کی ادائیگی کی اس کے بعد غائب ہو گئے، موٹر سائیکل حاصل کرنے والے افراد پر 26 ہزار روپے کی رقم واجب الادا ہے

واضح رہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں نے چینی لوگوں کو نشانہ بنانے کے بعد جاپانی لوگوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی دہشت گردوں کا حملہ ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش دھماکے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکار کو دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ کرتے دیکھاجاسکتا ہے، ویڈیو میں فائرنگ کی آوازیں بھی واضح طوپر سنی جا سکتی ہیں، دوسری جانب انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ غیر ملکی افراد تین گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے، خود کش حملہ آور جائے وقوعہ کے قریب تھے اور موٹر سائیکل پر سوار تھے، گاڑیاں قریب آئیں تو سپیڈ بریکر ہونے کی وجہ سے آہستہ ہوئیں اس دوران حملہ کیا گیا، حملہ آور موٹرسائیکل پیچھے کھڑی کر کے آئے تھے،گولیاں چلیں تو گاڑی کے اندر سے سیکورٹی گارڈ نے جوابی حملہ کیا، سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا، دوسرے دہشت گرد نے وین کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑایا، حملہ آوروں کے پاس 6 دستی بم، ایس ایم جی اور 3 میگزین تھے، حملہ آوروں کے پاس پیٹرول کی 2 بوتلیں بھی تھیں، تمام چیزیں حملہ آوروں کے پاس موجود بیگ میں تھیں،

نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Leave a reply